پیٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی نہ کرنے پر پمپ مالک نے میونسپل کارپوریشن کو پڑول،ڈیزل کی فراہمی بند کردی،کچرا اٹھانے،لوڈر،نالیوں کا پانی سک کرنے کے علاوہ فائربرگیڈ کی ڈیڈھ درجن گاڑیاں کھڑی رہی،شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ گۓ

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===پیٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی نہ کرنے پر پمپ مالک نے میونسپل کارپوریشن کو پڑول،ڈیزل کی فراہمی بند کردی،کچرا اٹھانے،لوڈر،نالیوں کا پانی سک کرنے کے علاوہ فائربرگیڈ کی ڈیڈھ درجن گاڑیاں کھڑی رہی،شہر میں کچرے کے ڈھیر لگ گۓ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی مختلف گاڑیوں جن میں کچرہ،لوڈر،سک والی گاڑیوں اور فائربرگیڈ کی گاڑیوں کو رنگ روڈ چونا فیکٹری کے قریب واقع پڑول پمپ نے ڈیزل،پڑول اور موبل آئل کی فراہمی روک دی زرائع کے مطابق پمپ مالک نے ایک مہینے کی ادائیگی نہ کرنے پر یہ اقدام اٹھایا ہے زرائع کے مطابق پمپ مالک کا کہنا ہے کہ میرے چھ مہینے کے بل تھے مگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے پانچ بل ادا کیے جبکہ ایک ماہ کے بل غائب کردیے گۓ دوسری جانب پیڑول و ڈیزل نہ ملنے کے سبب میونسپل کارپوریشن کی کچرہ اٹھانے والی چھ ٹریکڑ ٹرالیاں،گندی نالیوں کی صفائی کرنے والی سک گاڑی اور چار فائر برگیڈ گاڑیوں کے علاوہ دیگر گاڑیاں کارپوریشن کے گیراج میں تمام دن کھڑی رہی جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بری طرح متاثر رہا*