سندھ میں مسلم لیگ (نون) کی تباہی ،ذمہ داران کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے، سردار شہزاد عاصی

سندھ میں مسلم لیگ (نون) کی تباہی ،ذمہ داران کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے، سردار شہزاد عاصی سکھر میں نظریاتی کارکنوں کے اجلاس میں فیصلہ ،سابق ضلعی صدور شیروشکر ، اختلافات ختم ،متحد ہوکر پارٹی کو منظم کرنے کا کا اعلان 27 مارچ کو کراچی کے تنظیمی اجلاس میں مریم نواز کو وائٹ پیپر پیش کریں گے،امام دین کھوسہ، دلاورخان و دیگر کارکنان کا عزم کراچی( نعیم اختر) مسلم لیگ( نون )سکھر کے سابق صدور سردارشہزاد عاصی،امام دین کھوسہ و دیگر نظریاتی کارکنوں میں پچھلے کئی عرصے سے جاری اختلافات ختم٫ دونوں جانب سے متحد ہوکر پارٹی کو مستحکم اور منظم کرنے سمیت سندھ میں پارٹی کی تباہی کے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کے لئے 27 مارچ کو پارٹی کی سینئر مرکزی نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میں وائٹ پیپر شائع کرکے انہیں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا گزشتہ روز سردار شہزاد عاصی ،امام دین کھوسہ، دلاورخان و دیگر سینئر سابق عہدے داران نے مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے مرکزی قیادت کو 27 مارچ کے تنظیمی اجلاس میں کھل کر سکھر سمیت سندھ بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی تباہی ،نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے،ضعلی عہدو ں پر من پسند افراد کی تعیناتی کے خلاف کھل کر بات کی جائے گی شہزاد عاصی، امام دین کھوسہ اور دلاور خان نے بتایا کہ پارٹی کے قائد میاں نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو دوبارا زندہ کرنے، ہوشربا مہنگائی سے پیدا صو رت حال و دیگر مسائل کے خاتمے کے لیے تجاویز بھی سامنے رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں پارٹی کو صوبائی قیادت کی نااہلی کے نے تباہی کے دہانے پر پہنچادیا شکایات کے باوجود مرکز نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جس سے نظریاتی کارکنوں میں احساس محرومی پیدا ہوا وقت آگیا ہے کہ اس محرومی کے خاتمے کے لیے لیے محترمہ مریم نواز ہماری پیش کردہ تجاویز اور وائٹ پیپر کے تناظر میں پارٹی کے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے انہیں عہد و ں سے الگ کر کے نظریاتی اور قربانی دینے والے کار کنوں کو آگے لائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( نون) عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے ان شاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی ولولا انگیز قیادت میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے دوبارہ اقتدار میں آئے گی میاں نواز شریف جلد وطن واپس آ کر وطن عزیز کو معاشی دلدل سے باہر نکال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے
،
=========================