بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے،فلور ملوں کی اکثریت ہڑتال کیخلاف ہے – سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان


پنجاب کے بعض شہروں میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ہوگیا۔ فلور ملز مالکان نے سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا،بیشتر دکانوں پر10کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں ، 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے۔سیکریٹری خوراک پنجا ب نے کہا کہ بلیکمیلنگ میں نہیں آئینگے،فلور ملوں کی اکثریت ہڑتال کیخلاف ہے،ر پورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا۔ادھر سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان نے کہا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،کسی بھی فلور مل مالک کیخلاف فوجداری کاروائی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ہڑتال پر اکسا کر غذائی قلت پیدا کرنے والی ملوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ روزنامہ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملوں کی اکثریت ہڑتال کیخلاف ہے،کئی ملوں نے گندم کا کوٹہ لیا ہے اور وہ ہڑتال کی مخالف ہیں،صوبے بھر کی فلور ملوں کی گندم پیسنے کی روزانہ کی صلاحیت سوا دو لاکھ میٹرک ٹن ہے،محکمہ خوراک روزانہ چھبیس ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرتا ہے ،حکومت صرف 25فیصد ملوں سے صوبے کو آٹا سپلائی کرنے ٹاسک پورا کر سکتی ہے۔
https://e.jang.com.pk/detail/368956
==================