پرندوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے ماحولیاتی کمیٹی میٹنگ اور پرندوں کے لئے ممکنہ پرکشش مقامات کی نشاندہی ماحولیاتی کنٹرول کمیٹی (ECC) میٹنگ کے فیصلوں کی روشنی میں ممبران کا ملیر کینٹ اور میمن گوٹھ کا دورہ


13 فروری 2023

پرندوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے ماحولیاتی کمیٹی میٹنگ اور پرندوں کے لئے ممکنہ پرکشش مقامات کی نشاندہی

ماحولیاتی کنٹرول کمیٹی (ECC) میٹنگ کے فیصلوں کی روشنی میں ممبران کا ملیر کینٹ اور میمن گوٹھ کا دورہ

اجلاس میں اے پی ایم کے فیصلوں کی روشنی میں پرندوں کی توجہ حاصل کرنے کے حامل اہم مقامات کی نشاندہی کی گئی

اے پی ایم اور منیجر ایئر سائیڈ کے ساتھ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ممبران دورہ میں شریک

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ حکام اور کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے حکام بھی موجود تھے

اس موقع پر پرندوں کے لئے ممکنہ پرکشش مقامات کا دورہ اور اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

متعلقہ افراد کو ہدایت کہ وہ جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے خطرے کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اے پی ایم کی ہدایت پر ایئر سائیڈ آفس کی طرف سے ماحولیاتی کنٹرول کمیٹی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا

ترجمان
==========================

12 فروری 2023

ادارے کی قیادت سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والے من گھڑت خط کا معاملہ

سی اے اے ملازم کی جانب سے خط میں ڈی جی سول ایوی ایشن پر لگائے گئےالزامات بے بنیاد ہیں

کرپشن میں ملوث اور ضمانت پر رہائی پانے والے زرین گل کے ڈی جی سول ایویشن پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں

اپنے آپ کو خود ساختہ اور غیر قانونی آفیسرز ایسوسیشن کا چیرمین کہنے پر ادارہ زرین گل کیخلاف قانونی پہلوؤں پر غور کررہا ہے

خود ساختہ آفیسرز ایسوسیشن کے صدر کیخلاف بھی نیب عربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے

بدنیتی پر مبنی اس قسم کے خط پہلے بھی پھیلائے جاتے رہے ہیں اور ان میں کوئی نئی بات نہیں

خط میں لکھے گیے الزامات حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں۔

سی اے اے میں میرٹ بیسڈ پالیسوں کی وجہ سے قیادت کے خلاف مہم چلائی گئیں

مفاد پرست عناصر اس قسم کی حرکات سے غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں

الزامات لگانے والے افسران کرپٹ اور بدعنوانی میں ملوث ہیں

بد نیتی پر مبنی اس مہم کے پیچھے کمرشل ڈائریکٹوریٹ کے کچھ افسران شامل ہوسکتے ہیں جنہیں بدعنوانی کے باعث کام کرنے سے روک دیا گیا تھا

زرین گل اور آفیسرز ایسوسیشن کے صدر سمیت ان کرپٹ افسران کیخلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر التواء ہیں

ایف آئی اے کرپشن میں ملوث ان افسران کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے

ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایک انچ زمین کسی کو نہ دی اور نہ دینے کا اختیار ہے

ادارہ کرپٹ افسران کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گا

زرین گل اور دوسروں کیخلاف کرپشن پر اعلی قیادت نے کاروائی کی

سول ایوی ایشن کی اعلی قیادت کرپٹ افسران کو گھر تک چھوڑ کر انے کے لئے پر عزم ہے

اس قسم کی حرکات میرٹ بیسڈ پالیسیز اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کا ردعمل ہیں

اس قسم کے بے بنیاد خطوط ادارے کی ساکھ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں جو کسی کے مفاد میں نہیں

ترجمان
============================