ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارتی اسٹار بیٹر سمرتی مندھانا پاکستان ویمن کے خلاف میچ سے باہر ہو گئیں۔

بھارتی ویمن ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہریشکیش کانتیکار نے بتایا کہ سمرتی مندھانا پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سمرتی مندھانا کی انگلی فریکچر نہیں معمولی انجری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کپتان ہرمن پریت کور پاکستان کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار دے دی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن اور بھارتی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ کل کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔