گورنر سندھ کا سابق صدر مملکت پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی ( فروری 05) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت

اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔

===================