بہت خوشی ہوئی- اور آپ کو مبارک ہو

میرے بھائی کے لیے بہت خوشی ہوئی۔
@iShaheenAfridi
اور آپ کو مبارک ہو
@SAfridiOfficial
اسی طرح اپنی بیٹی کے نکاح پر بھی۔ اللہ پاک نوبیاہتا جوڑے کو خوشیاں اور خوشحالی عطا فرمائے آمین ✨

قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔


تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
=======================

شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن کا آغاز کیا گیا۔

دلہا اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے، تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی شریک تھے۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے وینیو کی تصاویر سامنے آگئیں

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود ہیں۔

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان بھی تقریب میں پہنچے۔

تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا بھی پہنچے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید اور جارح مزاج بیٹر فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کے استقبالیے میں موجود ہیں۔

==========================
فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

ویڈیو میں شاہین اور شاہد آفریدی کو سفید شیروانی میں مسجد میں قریبی رشتے د اروں کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔شاہین اور انشا کا نکاح کراچی کی ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا، ۔
=============================