بازار مافیا بے لگام متعلقہ اداروں کی سرپرستی میں سرعام روڈ پر بازار لگنے لگے

رپورٹ/ کرائم رپورٹر
کورنگی پی این ٹی سوسائیٹی گیٹ نمبر پانچ مین روڈ سے ٹھیلے پتھارے سے بھتہ لینے والا شخص جو کہ اپنے آپکو للو بتاتا ہے اس کا کہنا ہے میں چوکی اور تھانوں میں پیسے دیتا ہوں میرا کوئی کچھ نہیں کر سکتا اور مافیا کا کہنا تھا کہ جب پولیس کو دیا ہوا ہےتو پولیس کیسے گرفتار کر سکتی ہے ہم روڈ پرٹھیلےلگا کر ٹریفک بند کر سکتے ہیں جس بنا پر چوکی انچارج نے بازار مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا اور روڈ پر لگے ٹھیلے اور لگوانے والے بازار مافیا کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے چوکی انچارج گل زیب کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی عمل کو بالکل بهی برداشت نہیں کیا جائے گا بازار مافیا کو روڈ بند کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے اور اب میں ان کے خلاف سخت ایکشن لوں گا اور آئندہ بھی انھیں روڈ جام نہیں کرنے دیا جائے گا
=================