نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ کیا


لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ کیا۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کااستقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اس موقع پر پروفیسرطیبہ وسیم،پروفیسرامجد،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمختاراعوان اور فیکلٹی واکیڈمک کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔پرنسپل سمزپروفیسرفاروق افضل نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو سروسزہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والے سہولیات کی تفصیلات پیش کیں۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزہسپتال کی ایمرجنسی کابھی دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکاشمار ڈاکٹرزبنانے والے اچھے اداروں میں ہوتاہے۔نگران وزیراعلی محسن نقوی کی نگرانی میں پنجاب کی کابینہ بہت اچھاکام کررہی ہے۔قدرت خدمت انسانیت کیلئے انسان کاچناؤ خودکرتی ہے۔پنجاب میں پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت صرف اشرافیہ کومیسرتھی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے عام آدمی کوبھی پرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت دے دی ہے۔پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں ابھی تک119مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو پیپرلیس کرنے جارہے ہیں۔پی آئی ٹی بی کی مددسے سرکاری ہسپتالوں کیلئے ڈیش بورڈڈیزائن کروایاجارہاہے۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھرمیں اتائیوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کاحکم دیاہے۔اتائی ڈاکٹرزہیپاٹائٹس بی اور سی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ہم اتائیوں کے آؤٹ لیٹس کوبلاامتیازبندکروائیں گے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ جناح ہسپتال کے7وارڈزمیں ایچ آئی ایم ایس نظام کامیابی سے جاری ہے۔ہمیں اپنے رویے سے کلچرکوبدلناہے۔ایچ آئی ایم ایس نظام سرکاری ہسپتالوں کی ورکنگ میں بہتری لائے گا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسزکوبہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ہمارے پاس جادوکی چھڑی تونہیں لیکن اپنی محنت سے تبدیلی لائیں گے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترعلاج و معالجہ ہی ہمارے لئے اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ کسی ڈاکٹرکیلئے تنخواہ سے بھی زیادہ اہم مریضوں کی جانب سے دی جانے والی عزت ہوتی ہے۔پنجاب کی عوام کاصحت کی سہولتوں سے مطمئن ہوناانتہائی ضروری ہے۔ایک وارڈکاپروفیسرہی مریضو ں کو اچھی سہولیات دینے کا ذمہ دارہوتاہے۔ماضی میں جناح ہسپتال میں ماڈل فارمیسی بنائی تھی جس کاآئیڈیاآج بھی کامیاب ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ادویات کی لوکل پرچیزمیں ملوث مافیا کے گردگھیراتنگ کرناچاہتے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو ورک پلان بنانے اور طبی درسگاہوں کو ریسرچ پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل نے کہاکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کے ویژن کے مطابق مریضوں کی خدمت کریں گے۔