صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی زیر صدارت پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمینٹیشن یونٹ (PMIU) لاہور میں اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی زیر صدارت پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمینٹیشن یونٹ (PMIU) لاہور میں اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منصور قادر کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے جُڑے تمام اداروں و افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مفادِ عامہ کے کسی بھی منصوبے پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ تمام حکومتی اداروں کا اولین اور بنیادی فریضہ یہ ہے کہ وہ عام عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں۔ منصور قادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سکول کانسلز کو مزید فعال بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ تمام منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کو مخض انہی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سادگی اور کفایت شعاری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمے کے موجودہ مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے آگے کے راستے کا تعین کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو کی جانب سے صوبائی وزیر کو ادارے کے اہم امُور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکریٹری سکول ایجوکیشن فیصل فرید، ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن، پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، ڈائریکٹر جنرل قائد، و دیگر موجود تھے۔