ستاروں سے بھرے نمائشی میچ کا لطف اٹھائیں۔

پاکستان سپر لیگ
@thePSLt20
·

🗓اپنے کیلنڈرز کو نشان زد کریں!

کے درمیان ستاروں سے بھرے نمائشی میچ کا لطف اٹھائیں۔
=====================
سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ کپتانی کےلیے بابر کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا زبردست فیصلہ ہے۔

یونس خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ ڈپارٹمنٹل کرکٹ میں بہتری لانے کی گنجائش ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹس کے پاس موقع ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پروموٹ کرے۔

پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز میں کھلاڑی بنتے ہیں اور ان کا گریڈ بڑھتا ہے۔ کرکٹ کی پروموشن کے لیے دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اچھی اننگز سے ویرات کوہلی کی گریڈنگ اوپر ہوئی۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دو سالوں سے ٹاپ کھلاڑی ہیں، ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کےلیے بابر اعظم کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے۔

============================
بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو دن بعد اپنے شوہر کے ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔

آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے، شعیب ملک

شعیب ملک نے کہا کہ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں ناقابلِ یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارک باد۔

ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور ساتھ ہی خوشی والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی، ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی۔

ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔