اللہ عزوجل نے پہلا حکم پڑھنے کا دیا،تعلیم ہی انسان میں نکھار پیدا کرتی ہے

میرپورخاص== تحسین احمد خان === اللہ عزوجل نے پہلا حکم پڑھنے کا دیا،تعلیم ہی انسان میں نکھار پیدا کرتی ہے،تعلیمی ادارے کردار سازی کا ذریعہ ہیں اس امر کا اظہار محمد فاؤ نڈیشن ٹرسٹ کے رضیہ علی محمد آڈیٹوریم میں میرپورخاص ڈویژن کی پہلی ابن سینا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد نے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے وائس چانسلر وپرنسپل محمد میڈیکل کالج پروفیسر شمس العارفین خان، پروفیسرڈاکٹر ہادی بخش جتوئی،پروفیسر بیکھا رام،پرووائس چانسلر پروفیسر اعجاز میمن،پروفیسر حبیب الرحمن چوہان نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ میرپورخاص جیسے پسماندہ علاقہ میں یونیورسٹی کا قیام انتہائی قابل تحسین ہے اور یہ ایک خواب کی تکمیل اور ایک خواب کا آغاز ہے کیونکہ جو خواب گزشتہ 25 سالوں سے دیکھ رہے تھے کہ میرپورخاص میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بنانے ہیں اور یونیورسٹی قائم کرنی ہے جو اپنے پایہ تکمیل تک پہنچا اور اب بہترین عالمی سطح کی یونیورسٹی بنانے کے خواب کا آغاز ہوا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم میرٹ کی بنیاد پر چلیں اور جب تک مثبت سوچ نہیں ہوگی تب تک بہتر تعلیم کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا،انہوں نے کہا محمد فاؤ نڈیشن ٹرسٹ کے زیر نگرانی محمد میڈیکل کالج اور ہسپتال، محمد ڈینٹل کالج،محمد فزیو تھراپی اسٹیٹیوٹ،محمدانسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالاجی نے خدمت کی اعلٰیٰ مثال قائم کی ہے ان تعلیمی ادروں میں امتحانی نتائج 95فیصد سے زیادہ ہے،اور اب تک 1500سے زائد ڈاکٹرڈگری حاصل کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،انہوں نے کہا ابن سینا یونیورسٹی میں جملہ تعلمی شعبہ جات قائم کئے جائیں گے اور خاص طور پر آرٹس اور سوشل سائنسزپر توجہ دی جائے گی،انہوں نے کہا شعبہ تعلیم میں نجی اور سرکاری سیکٹر مل کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،قبل ازیں محمد فاؤ نڈیشن ٹرسٹ کے جملہ اداروں کی 25برس کی خدمات پر مشتمل ڈوکومینٹری وڈیو دکھائی گئی،اور چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمداور دیگر مہانوں نے بٹن دبا کر میرپورخاص ڈویژن کی پہلی ابن سینا یونیورسٹی کا افتتاح کیا،بعد ازاں مفتی محمد شریف سعیدی نے اجتماعی دعا کروائی،تقریب میں سندھ کے دیگر تعلیمی اداروں کی
انتظامیہ،اساتذہ،فیکلٹی
،علماءککرام،صحافیوں،افسران،طلبا وطالبات کے علاوہ معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔