چند فوری فیصلے ، نجم سیٹھی کی فہم و فراست کے منتظر ۔۔۔۔ہمت اور بہادری دکھانی ہوگی ، تنقید کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں ۔ نئی الزام تراشی کے بعد آپ پرانے الزامات بھول جائیں گے ۔

چند فوری فیصلے ، نجم سیٹھی کی فہم و فراست کے منتظر ۔۔۔۔ہمت اور بہادری دکھانی ہوگی ، تنقید کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں ۔ نئی الزام تراشی کے بعد آپ پرانے الزامات بھول جائیں گے ۔
مخالفین آپ کے ایک ایک اقدام پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں آپ کی ملاقاتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے شاید آپ کے فون پر بھی پہرے بٹھا دیے گئے ہو ں۔ لیکن یہ سب کچھ اب آپ کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہونی چاہیے ۔ جس طرح آپ نے 35 پنکچرز کے الزام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا امید کی جاسکتی ہے کہ آپ آنے والے دنوں میں ہونے والی نئی الزام تراشی پر بھی ایسا ہی حوصلہ دکھائیں گے ۔تیار رہیں توپوں کا رخ آپ کی طرف ہے جلد آپ کو اندازہ ہوجائے گا ۔
کرکٹ کے میدانوں سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ نجم سیٹھی کو اپنی کچن کابینہ کے ساتھ مل کر فوری فیصلے کرنے میں فہم و فراست کا مظاہرہ کرنا ہوگا ہمت اور بہادری کا مظاہرہ بھی ہونا چاہیے ۔
کہا جا رہا ہے کہ بابر اعظم کو ون ڈے میچوں میں ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے پر غور ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سرفراز احمد

اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے شاداب کا نام زیر غور ہے جبکہ کچھ لوگ شان مسعود کا نام لے رہے ہیں ۔
مکی آرتھر کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں کہ انہوں نے ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کر لی ہے ان کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ ہو گیا ہے اب نجم سیٹھی کو ان کی جگہ ہیڈکوچ چاہیے ہوگا بتایا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے تین متبادل ناموں پر غور ہو رہا ہے جن میں ای این پونٹ، ٹوبی ریڈفورڈ اور آسٹریلیا کے جسٹن لینگر کے نام نمایاں ہیں اور امید ہے کہ آسٹریلین کھلاڑی سے بات بن جائے گی ۔
شاہد آفریدی کو راضی کیا جا رہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں لیکن ان کی دلچسپی زیادہ نظر نہیں آتی البتہ عبدالرزاق اور راؤ افتخار راضی ہیں ۔
شاہد آفریدی کو راضی کرنا نجم سیٹھی کا کام ہے ۔
بیٹنگ کوچ اور بولنگ کوچ کے حوالے سے نئے ناموں پر غور ہو رہا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ

ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹینٹ کماد فروری کی 9 تاریخ کو ختم ہو جائے گا ان کو مزید موقع دینے کی بجائے نئے ناموں پر غور کیا ہیں جن میں یونس خان بیٹنگ اور عمر بولنگ کوچ کے لیے زیر غور ہیں یہ دونوں افغان کرکٹ کے ساتھ مصروف رہے ہیں عمر گل دستیاب ہو جائیں گے لیکن یونس خان کو ابھی فیصلہ کرنا ہے ۔ اس حوالے سے نجم سیٹھی کو پی سی بی کی انتظامی اور سلیکشن کمیٹی کو جلد حتمی شکل دینی ہے اور یہ سارے فیصلے پی ایس ایل کے فوری بعد کرنے ہوں گے ذہن سازی پہلے ہو جائے گی اعلان بعد میں ہو سکتا ہے ان فیصلوں کے ساتھ ہی تنقید کا نیا طوفان اٹھے گا پسند ناپسند پر شور مچے گا اور میوزک کا سامنا کرنے کے لئے سب کو تیار رہنا ہوگا خاص طور پر خود نجم سیٹھی صاحب کو ۔ویسے تو وہ اب ان سب چیزوں کے پرانے عادی ہو چکے ہیں ان کے چہرے کی مسکراہٹ برقرار رہے گی ۔
=====================