سرکاری کالجز کے پرنسپال کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی صورت میں ان کو ذمہ داریوں سے ہٹایا جائے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی اصولی فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئیندہ کالجز میں سبجیکٹ کی بنیاد لیکچررز کی تقرریاں کی جائیں گی،

مور خہ 13جنو ر ی 2023
سندھ میں سرکاری کالج عمارتوں اور پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ ختم کروانے کے حوالے سے اہم فیصلہ
کراچی 13 جنوری۔سندھ میں سرکاری کالج عمارتوں اور پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ ختم کروانے کا اصولی فیصلہ، وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا اجلاس ان کے آفیس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، ڈائریکٹر جنرل کالجز محمد علی مانجھی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ نے ہدایت کی کہ سرکاری کالجز کی عمارتوں اور پلاٹس پر ہر قسم کا غیرقانونی قبضہ ختم کروایا جائے جبکہ کالجز کے اطراف میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ سردار شاہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیرقانونی قبضہ ختم کروانے کے سلسلے میں کمیشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ کالجز کا بجٹ داخلہ کے تناسب سے طے کیا جائے گا وزیر تعلیم نے کہا کہ جن کالجز میں داخلہ کا تناسب بہتر ہوگا ان کالجز کی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ کالجز کی طرف سے طویل عرصے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کالجز میں کھیلوں کے انعقاد اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے۔ سید سردار شاہ نے یہ ہدایت کی آئیندہ کالجز کی عمارتوں کو موسمی اثرات کے محفوظ رکھنے کی حکمت عملی بنائی جائے اور اس ضمن میں کالجز کی عمارتوں کو موسمی اثرات سے بچانے اور طالب علموں کے لیے محفوظ عمارتیں بنانے کے لیے متعلقہ اداروں سے تجاویز بھی منگوائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجز کے پرنسپال کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی صورت میں ان کو ذمہ داریوں سے ہٹایا جائے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی اصولی فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئیندہ کالجز میں سبجیکٹ کی بنیاد لیکچررز کی تقرریاں کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ کالجز سروس اسٹرکچر میں غیر ضروری پوسٹ/ عہدوں کو ختم کیا جائے وزیر تعلیم نے کہا کہ پرانے وقتوں میں منظور ہونے والی غیر ضروری پوسٹس ختم کر کے ضرورت کی بنیاد پر تجاویز پیش کی جائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کی اسکالرشپس کے حوالے سے یونیورسٹیز سے رابطہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز طے کردہ تعداد کے مطابق اسکالرشپ دینے کا ٹارگیٹ پورا نہیں کر رہیں، یونیورسٹیز کی طرف سے اسکالرشپ کے عداد پورے نہ ہونے کی صورت میں اسکالرشپ کا کوٹا دیگر یونیورسٹیز کو دیا جائے، سندھ حکومت کے قائم کردہ سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کی اسکالرشپ ہونہار اور مستحق طالب علموں کا حق ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اسکالرشپ کے حوالے سے یونیورسٹیز کو مو ثر آگاہی مہم چلانے کے لیے بھی خطوظ لکھے جائیں۔
ہینڈآئو ٹ نمبر 47۔۔۔اے وی
=======================