وزیراعظم محمّد شہباز شریف کے دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا دن

پریس ریلیز
ابو ظہبی : 13 جنوری 2023

وزیراعظم محمّد شہباز شریف کے دو روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا دن

وزیراعظم سے آج ابو ظہبی چیمبر آف کامرس کا ایک وفد ملاقات کریگا. وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی بزنس مین اور اماراتی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کرینگے . وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹالرینس (Tolerance) شیخ نہیان بن مبارک کی ملاقات بھی ہو گی.

========================

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے قومی ہیروز کی یاد میں تعمیر کیے گئے واحة الكرامة آمد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وطن کے دفاع اور اس کے تحفظ کے لیے متحدہ عرب امارات کے شہداء کی قربانیوں اور بہادری کے کارناموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام واحة الكرامة کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم کا استقبال ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارٹرز فیملیز افیئر, آفس عزت مآب خلیفہ بن تہنون نے کیا.

وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد، وزیر اعظم نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی.

وزیراعظم نے واحة الكرامة کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں انہیں یادگار کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جو اماراتی بہادر فوجیوں کی قربانیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے یادگار کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات قلمبند کیۓ .

واحة الكرامة متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک قومی اور ثقافتی نشان ہے، جو متحدہ عرب امارات کے شہداء کے بہادری اور یو اے ای کے دفاع میں ان کی قربانیوں کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔
====================