پاکستان کے ایٹمی راز اور میزائل ٹیکنالوجی کی حساس معلومات چرانے کے لیے امریکی سی آئی اے اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را نے کن پاکستانی افسران کو خریدا ؟ امریکی حسینہ کو استعمال کرکے جسمانی تعلقات کی ویڈیو کے ذریعے ریڈیو ریٹائرڈ راجہ رضوان کو بلیک میل کیا گیا ۔ اہم انکشافات پر مبنی اسد طورکی چونکا دینے والی رپورٹ ۔


پاکستان کے ایٹمی راز اور میزائل ٹیکنالوجی کی حساس معلومات چرانے کے لیے امریکی سی آئی اے اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را نے کن پاکستانی افسران کو خریدا ؟ امریکی حسینہ کو استعمال کرکے جسمانی تعلقات کی ویڈیو کے ذریعے ریڈیو ریٹائرڈ راجہ رضوان کو بلیک میل کیا گیا ۔ اہم انکشافات پر مبنی اسد طورکی چونکا دینے والی رپورٹ ۔

پاکستان کے ایٹمی راز اور میزائل ٹیکنالوجی کی حساس معلومات چرانے کے لیے امریکی سی آئی اے اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را نے کن پاکستانی افسران کو خریدا ؟ امریکی حسینہ کو استعمال کرکے جسمانی تعلقات کی ویڈیو کے ذریعے ریڈیو ریٹائرڈ راجہ رضوان کو بلیک میل کیا گیا ۔ اہم انکشافات پر مبنی اسد طورکی چونکا دینے والی رپورٹ ۔

===============================
گزشتہ روز میرے دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا،مونس الٰہی
ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا،ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا،رہنما مسلم لیگ ق
Abdul Jabbar عبدالجبار ہفتہ 7 جنوری 2023 10:54

گزشتہ روز میرے دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا،مونس الٰہی

لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 07 جنوری 2022ء) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی دوست کے اٹھائے جانے پر برہم ہو گئے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا۔ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم نے نہیں اٹھایا۔ مونس الٰہی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا کہ پرچہ دو،لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔
مونس الٰہی نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی شیئر کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مونس الٰہی نے فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری کے آغاز پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کو تنقید کا نشانہ بنا دیا تھا۔

انہوں نے راناثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب یہ وہی کیس ہے جو ہائیکورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم والو جب ہم پنجاب میں اپوزیشن میں تھے تب بھی آپ لوگوں سے نہیں ڈرے۔

مونس الہیٰ نے مزید کہا کہ کر لو جو ہوتا ہے ہم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قبل ازیں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کے فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائریاں شروع کی گئیں۔ پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر ،ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری شروع کی گئی۔ متعلقہ افراد کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز پر انکوائری کا آغاز کیا گیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ارم امین مونس الہیٰ کی کمپنی میں کام کرتی ہیں۔ تینوں افراد کے اکاؤنٹس سے مونس الہیٰ اور فیملی کے افراد کے اکاؤنٹس میں پیسے منتقل ہوئے۔تینوں افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ خیال رہے کہ 15 جون 2022ء کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے لاہور نے مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کے دو فرنٹ مینز نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کیا تھا،مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کے الزام میں درج کیا گیا۔
=====================================================
بدقسمتی سے جنوری کے مہینے میں اور بھی خراب خبریں آنے والی ہیں
کیا فیصلہ ساز عمران خان کو روکنے کیلئے ملک ڈبونے کیلئے تیار ہیں؟ خود حکومتی وزیر خواجہ آصف کہہ رہا کہ فیکٹریاں، دکانیں بند ہوجائیں گی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی گفتگو
Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 جنوری 2023 20:42

بدقسمتی سے جنوری کے مہینے میں اور بھی خراب خبریں آنے والی ہیں

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے جنوری کے مہینے میں اور بھی خراب خبریں آنے والی ہیں،کیا فیصلہ ساز عمران خان کو روکنے کیلئے ملک ڈبونے کیلئے تیار ہیں؟اسحاق ڈار کہتاکہ پی ٹی آئی منفی باتیں پھیلا رہی ہے ، جبکہ حکومتی وزیرخواجہ آصف خود کہہ رہا کہ فیکٹریاں، دکانیں بند ہوجائیں گی۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کے فیصلے کو عدالت نے کالعدم قرار دیا ہے، کیونکہ وہ غیرقانونی فیصلہ تھا، لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ نمبرز پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے، یہ وقت کا تقاضا ہے۔اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے ہم فری ہوں گے، پرویزالٰہی کہہ رہے تھے کہ گورنر کا اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم غیرآئینی ہے، پرویزالٰہی نے یہ نہیں کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہی غیرآئینی ہے۔

11جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیا جاسکتا ہے لیکن اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے، لیکن اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں کا کام ہے کہ وہ ملک ڈبوئیں گے ؟ صرف اس وجہ سے کہ عمران خان سیاسی طور پر روکا نہیں جاسکتا۔ پہلے ملکی معیشت تباہ کی گئی،اور اتنے خطرناک طریقے سے تباہ ہوئی کہ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، بدقسمتی سے جنوری کے مہینے میں اور بھی خراب خبریں آنے والی ہیں، اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی میں کہا کہ پی ٹی آئی معیشت سے متعلق منفی باتیں پھیلا رہی ہے ، جبکہ ان کا وزیرخواجہ آصف خود کہہ رہا ہے کہ فیکٹریاں، دکانیں بند ہوجائیں گی، ملک بلیک آؤٹ ہوجائے گا۔
لیکن ان سے سوال ہے کہ کیا یہ صرف عمران خان کو روکنے کیلئے ملک ڈبونے کیلئے تیار ہیں؟
=====================================================

قوم ہمیشہ اپنے شہداءاوران کے اہلخانہ کی شکر گزار رہے گی،وزیراعظم
وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روزآئی ایس آئی کے شہیدافسرنوید صادق شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اوران کو اپنے اور قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ نوید صادق اور ناصر عباس شہید جیسے وطن کے جاں نثاروں کی بدولت ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملے۔انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ اپنے شہداءاوران کے اہلخانہ کی شکر گزار رہے گی۔

================================================
وزیر اعظم کی صدارت میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس
دہشت گرد اور شر پسند عناصر کسی قیمت پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔۔۔وطنِ عزیز کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔۔۔دہشت گردی کی لہر کے تدارک کیلئے وفاقی او ر صوبائی ادارے تعاون بڑھائیں۔۔۔وزیر اعظم شہبازشریف کا سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب۔۔۔ و زیرِ داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ
==============================================
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ملکی معیشت اور امن و امان پر بریفنگ- پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا: شرکاء
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس۔وفاقی وزرا، سروسز چیفس اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی شرکت ۔اجلاس میں ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیلی جائزہ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاشی صورتحال اور چیلنجزسے نمٹنے کیلئے حکمت عملی اور اقدامات پر بریفنگ۔ انٹیلی جنس اداروں نے امن وامان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔ پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب ملے گا۔ شرکاء کا عزم

================================