مفتاح اسماعیل پہلے الجھن اور پھر مایوسی کا شکار ہو کر ڈپریشن میں چلے گئے ، اسحاق ڈار مخالف بیان دے کر پارٹی کی قیادت کو دباؤ میں لانے اور بلیک میل کرنے کا حربہ ناکام ، اپنے الفاظ پر شرمندگی کا اعتراف کرلیا ، سیاسی تنہائی کے بعد پرانے دوست احباب اور کاروباری ساتھی بھی الگ تھلگ ہونے لگے ، آجکل کافی پریشان ہیں ،قریبی ذرائع

مفتاح اسماعیل پہلے الجھن اور پھر مایوسی کا شکار ہو کر ڈپریشن میں چلے گئے ، اسحاق ڈار مخالف بیان دے کر پارٹی کی قیادت کو دباؤ میں لانے اور بلیک میل کرنے کا حربہ ناکام ، اپنے الفاظ پر شرمندگی کا اعتراف کرلیا ، سیاسی تنہائی کے بعد پرانے دوست احباب اور کاروباری ساتھی بھی الگ تھلگ ہونے لگے ، آجکل کافی پریشان ہیں ،قریبی ذرائع

اسحاق ڈار کے خلاف بیانات کی وجہ سے مفتاح اسماعیل آج کل مسلم لیگ نون کے سیاسی مخالفین بالخصوص پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی آنکھوں کا تارا بنے ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر ان کے اسحاق ڈار مخالف بیانات کو خوب پروجیکشن دی جا رہی ہے جب کہ اسحاق ڈار نواز شریف کے رشتے کے حوالے سے بیان پر شرمندگی کا احساس ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد انہیں مشورہ دیا جارہا ہے کہ مفتح بھائی آپ نے گھبرانا نہیں ہے سیمینارز اور اخباروں کی زینت بنے رہئے اور ہم جیسے جاہلوں کے علم میں اضافہ کرتے رہیے ۔جس کے جواب میں مفتح اسماعیل ہوتے ہیں کہ بھائی جان آپ جیسے دوستوں کی شفقت ہو تو گھبرانے کا کیا سوال ہے ۔بس اتنا کہ میرا مقصد فقط سچ بیان کرنا تھا کسی کی دل آزاری نہیں ۔
مفتاح اسماعیل سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک ہیں اس سے پہلے انہیں شعر یاد آیا تھا کہ ۔۔۔۔۔
میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب ۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے بس ایک ہی مسئلے پر اکتفا کیا ۔
دوسری طرف انہیں مختلف سیمینارز اور پروگراموں سے خطاب کرنے کی مسلسل دعوتیں بھی مل رہی ہیں لیکن ابھی تک وہ کچھ نہیں ہو سکا جس کے لیے انہوں نے دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی وضع کی تھی ۔ان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کے عجیب و غریب بیانات اور حیران کن رویہ کی وجہ سے پرانے دوست احباب اور کاروباری ساتھی بھی الگ الگ ہو گئے ہیں وہ سیاسی تنہائی کا شکار بھی ہوتے جا رہے ہیں ۔ان کی شخصیت الجھی الجھی سی ہے اور رویہ پریشان کن ۔ اب وہ ویسی بات چیت نہیں کر رہے جیسے اقدار کے دنوں میں کرتے تھے ۔
شاید وہ اسحاق ڈار کے ہاتھوں ہونے والی اپنی شکست کے صدمے سے باہر نہیں نکل پا رہے اور جوابی حکمت عملی میں اسحاق ڈار کو شکست دینے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو پا رہے ۔
=======================================

عمران اچھے سیاستداںہیں مگر پالیسی میکرنہیں ‘مفتاح اسماعیل
07 جنوری ، 2023
کراچی(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اچھے سیاست دان ہیں لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں۔سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جتنا عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے اتنا پاکستان میں کسی کو نہیں ہے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد کیا کرنا ہے اس کے بعد خان صاحب کو کوئی آئیڈیا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا ایک وژن ہوتا ہے اور ایک سوچ ہوتی ہے ، خان صاحب آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ، سب کے قول میں فرق ہوتا مفتاح اسماعیلہے لیکن عمران خان کے قول میں بہت فرق ہوتا ہے ۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست دان اچھے ہیں ، ادھر تک کوئی پہنچ نہیں سکتا جسے سیاست نہ آتی ہو لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں، ان کی 4 سالہ حکومت میں بہتری نظر نہیں آئی۔

======================================
ناقص پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا‘ شوکت ترین
07 جنوری ، 2023اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے معیشت کی بدحالی پر اپنے جاری کردہ وائٹ پیپر کے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا موقف مسترد کر دیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا موقف ملک کو لاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پی ڈی ایم حکومت کی ناقص پالیسوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا معیشت پر وائٹ پیپر حقائق پر مبنی ہے۔ ملک کی 77سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی امپورٹڈ حکومت کے دور میں ہوئی۔ اسحاق ڈار کا وائٹ پیپر پر موقف عوام کو درپیش مسائل اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وائٹ پیپر میں بیان کردہ تفصیلات اسحاق ڈار کی حکومت کے جاری کردہ اقتصادی سروے، سٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کی رپورٹس کے اصل اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔ کورونا وبا کے باوجود لگاتار دو سالوں تک چھ فیصد نمو کے ساتھ معیشت کی ترقی ہماری شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔ موجودہ معاشی صورتحال میں امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں نے ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری کے ذریعے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا۔
================================

عمران کو سلوپوائزن دیکر مارنے کی کوشش کی جارہی ہے‘شیخ رشید
07 جنوری ، 2023
راولپنڈی(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ شید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟ ،یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مار دیا جائے۔شیخ رشید نے مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن گداگری کا ماہر شریف خاندان، آصف زرداری ناکام ہوچکے، کابل والے بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کہاں سے آگئے؟ ان کی شکل ٹی وی پر آتی ہے تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں۔14جماعتوں کی سیاست ختم ہوگئی اب ان کرپٹ اسمبلیوں میں عمران خان نہیں بیٹھے گا‘ اللہ تعالیٰ ملک کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے۔ جلد نئے الیکشن ہوں گے‘اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ دینے کی پٹیشن دائر کر دی ہے۔
=====================================

وزیر خزانہ،صدرایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی ورچوئل ملاقات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اورایشین انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک کے صدر کی ورچوئل ملاقات ۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں سیلاب کے نقصانات اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا۔جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ۔۔بینک کے صدر کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ۔

================

معاشی دلدل میں دھکیلنے والی پی ٹی آئی کاگمراہ کن وائٹ پیپرحقائق کے برعکس- پی ٹی آئی کا 55 لاکھ ملازمتیں دینے کا دعویٰ بھی غلط ہے: وزیرخزانہ اسحاق ڈار
پی ٹی آئی کا معیشت سے متعلق وائٹ پیپر گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ۔2018 میں بجٹ خسارہ 7.6 فیصد نہیں، 5.8 فیصد تھا ۔ معاشی شرح نمو 1.5 فیصد نہیں، 6.1 فیصد تھی ۔ پی ٹی آئی کا 55 لاکھ ملازمتیں دینے کا دعویٰ بھی غلط ہے۔ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف معاہدے سے انحراف کرکے ملک کومعاشی دلدل میں دھکیل دیا۔ جانبدارانہ موازنہ کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار