اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم نے طوغی اور جوائنٹ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 16پولٹری شاپس دکانداروں کو حراست میں لیکر جیل بھجوا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم نے طوغی اور جوائنٹ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 16پولٹری شاپس دکانداروں کو حراست میں لیکر جیل بھجوا دیا۔ اے سی کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخنامے کے بر عکس مرغی کا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا ۔

ضلعی انتظامیہ کسی کو گرانفروشی کی اجازت نہیں دے سکتی کارروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا*
===================================
پریس ریلیز
جمال الدین ولد صلاح الدین انتقال کر گئے ہیں
وہ ANP کے سابق صوبائی کونسل ممبر امان الله ترین , ڈائریکٹر کلچر داؤد خان ترین , اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کلیم الله شاکر, انٹیلیجنس آفیسر نجیب الله ترین, ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نقیب الله ترین اور ڈاکٹر سمیع ترین کے چاچا زاد بھائی , حافظ ادریس کے والد, شفیق، اور سیف الدین کے بھائی تھے۔
فاتحہ خوانی کلی سریلا حبیب زئی پشین میں جاری ہے۔
============================================
ٹی بی ہسپتال کے MS کلی فیض آباد ضلع پشین کے رہایشی ڈاکٹر محمد اکبر خان کاکڑ احمد خیل مرحوم
کی فاتحہ خوانی 2023-1-6 بروز جمعہ سے بنگلہ نمبر C14 ریلوے ہاوسنگ سوسائیٹی جوائینٹ روڈ کوئٹہ میں ہوگی
ڈاکٹر ملک اکبر کاکڑ مرحوم ملک حاجی احمد جان کاکڑ کے بیٹے ،
معیظ خان کاکڑ آوظیر خان کاکڑ کے والد ملک حاجی محمد اکرم خان کاکڑ
ملک حاجی سہیل خان کاکڑ،شہید ملک اسد خان کاکڑ ایڈوکیٹ ،ملک اجمل خان کاکڑ، ملک سلیم خان کاکڑ،ملک مراد خان کاکڑ،ملک قطب خان کاکڑ ملک نوروز خان کاکڑ کے بھائ ملک نثار احمد خان کاکڑ ملک محمد نعیم خان کاکڑ کے چچا،ملک حاجی علی احمد جان کاکڑ مرحوم ملک حاجی محمد نسیم کاکڑ مرحوم ملک حاجی عبدالسلام کاکڑ مرحوم
ملک حاجی سعید جان کاکڑ مرحوم ملک حاجی جعفر خان کاکڑ مرحوم کا بھتیجا،
ملک حاجی سیف اللہ خان کاکڑسردار فضل خان کاکڑ ڈاکٹر بہرام خان کاکڑ ملک صورت خان کاکڑ ملک نصیر احمد خان کاکڑ ایڈوکیٹ
ملک حاجی دینار خان کاکڑکے چچا زاد بھائی تھے
=====================
خبرنامہ نمبر 88/2023
تربت ۔سیکریٹری انفارمیشن محمد حمزہ شفقات کے ہدایات کی روشنی میں انڈر سیکریٹری انفارمیشن (بجٹ) حاجی عبدالغنی کی سربراہی میں ایک وفد نے جمعرات کے دن ڈویژنل انفارمیشن آفس کیچ بمقام تربت کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویژنل آفس کیچ بالاچ نے انڈر سیکرٹری اور دیگر اراکین وفد کا تربت پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا ۔ اس دوران انڈر سیکریٹری انفارمیشن (بجٹ)نے ڈویژنل انفارمیشن آفس کیچ کے اسٹاف کے ساتھ دفتری امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انکے مسائل معلوم کیے ۔دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر بالاچ نے انہیں دفتری امور کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔اس دوران انہوں نے اسٹاف کی قلت ، بجٹ کی کمی ، ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل کے بارے میں انڈر سیکریٹری اور اراکین وفد کو آگاہ کیا ۔اس دوران انڈر سیکریٹری حاجی عبدالغنی نے ڈویژنل انفارمیشن آفس کیچ کے اسٹاف کو یقین دلایا کہ وہ کوئٹہ پہنچ کر ڈویژنل انفارمیشن آفس کیچ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکریٹری انفارمیشن محمد حمزہ شفقات ایک قابل اور ذمہ دار بیوروکریٹ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تمام دفاتر کا دورہ کرکے وہاں پر زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اس موقع پر اراکین وفد میں پی ایس ٹو سیکریٹری انفارمیشن عاصر حسین بھی شامل تھے ۔
بعد ازاں انڈر سیکریٹری حاجی عبدالغنی اپنی ٹیم کے ہمراہ تربت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کے روز گوادر کے لیے روانہ ہونگے ۔
=============================