_پاکستان بزنس کونسل کے نمائندہ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات۔ وفد کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار۔ وفد کی طرف سے حکومت کو توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی۔

_پاکستان بزنس کونسل کے نمائندہ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات۔

وفد کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار۔

وفد کی طرف سے حکومت کو توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی۔

پاکستان کی موجودہ معاشی اور کاروباری صورت حال میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال۔_

پاکستان بزنس کونسل کے 5 رکنی وفد نے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی پاکستان بزنس کونسل کے چئیرمین محمد اورنگزیب صاحب نے کی۔

وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان بزنس کونسل ملکی معیشت کی مکمل بحالی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفد نے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے مفید تجاویز دیں، جن کا خیر مقدم کرتے ہوۓ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت سے پچھلے 4 سالوں کے دوران ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ جب ہماری مخلوط حکومت نے قومی خدمت کے جذبے کے تحت ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو ملکی معیشت تباہی کے دبانے پر کھڑی تھی۔ ہم نے ہر شعبے میں بھرپور محنت اور لگن سے کام کا آغاز کیا، اور ملکی معیشت کو تباہی کی دلدل سے نکالنے کا بیڑہ اٹھایا۔

وزیر اعظم نے حکومت کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ ہر حال میں کاروباری طبقے کے تعاون اور عوام کی حمایت سے معاشی چیلنجوں پر قابو پا لے گی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وزیز براۓ سرمایہ کاری بورڈ (BOI) چوہدری سالک حسین، وزیر براۓ اقتصادی امور ڈویژن سردار ایاز صادق، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی طارق باجوہ، ڈاکٹر جہانزیب خان، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، چئیرمین ایف بی آر (FBR) عاصم احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

***