خاران میں محکمہ بہبود آبادی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس خاران کی طالبات کے ہاسٹل کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری

حکومت بلوچستان نے خاران میں محکمہ بہبود آبادی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس خاران کی طالبات کے ہاسٹل کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے واضع رہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے گزشتہ دورہ خاران کے دوران طالبات نے ان سے گرلز ہاسٹل کی سہولت کی فراہمی کی درخواست کی تھی جس پر چیف سیکریٹری نے انہیں ہاسٹل کی سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی چیف سیکرٹری کی ہدایت کی روشنی میں جلد ہی گرلز ہاسٹل مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا جبکہ خاران کیڈٹ کالج کا آغاز بھی رواں سال مارچ سے ہو جائے گا۔
=========================

اسلام آباد 4جنوری۔فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے لیے انتہائی خوش آئند اطلاع ہے کہ ان کے لیے 5000 وظائف کے منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی ہیاس منصوبے کو جلد شروع کر دیا جائے گا گا علاوہ ازیں ایکنک نے بلوچستان میں سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے 88 ارب روپے کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے یہ منصوبہ چار اجزاء پر مشتمل ہوگا جس میں آبپاشی، نکاسی آب، سیلاب سے بچاؤ، سڑکیں، واش اور دیگر کمیونٹی سہولیات سمیت کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو،تباہ شدہ ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر نو ذریعہ معاش کی مدد، قدرتی وسائل اور واٹرشیڈ مینجمنٹ ادارہ جاتی مضبوطی اور اصلاحاتی یونٹس شامل ہیں اس منصوبے میں بلوچستان کے طلباء کے لیے دس ہزار انٹرن شپ بھی شامل ہے انٹرنشپ پروگرام اگلے چند ماہ میں شروع ہو گا اس کے علاوہ بلوچستان کے طلباء کیلئے 20 ہزار لیپ ٹاپ کا پراجیکٹ بھی منظور کیا گیا ہیدریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ایکنک کی جانب سے ان منصوبوں کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں بلوچستان کے طلباء کے روشن مستقبل کی تعمیر اور سیلاب سیمتاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں وزیراعظم محمدشہبا ز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر نامہ نمبر60/2023
کوئٹہ 4 جنوری۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خانیوال میں سی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہادت کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعہ کے مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دو بہادر سپوت فرض پر قربان ہوگیے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاوزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر نامہ نمبر61/2023
=================================

اسلام آباد 4جنوری ۔فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے لیے انتہائی خوش آئند اطلاع ہے کہ ان کے لیے 5000 وظائف کے منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی ہےاس منصوبے کو جلد شروع کر دیا جائے گا گا علاوہ ازیں ایکنک نے بلوچستان میں سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے 88 ارب روپے کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے یہ منصوبہ چار اجزاء پر مشتمل ہوگا جس میں آبپاشی، نکاسی آب، سیلاب سے بچاؤ، سڑکیں، واش اور دیگر کمیونٹی سہولیات سمیت کمیونٹی انفراسٹرکچر کی بحالی اور تعمیر نو ،تباہ شدہ ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر نو ذریعہ معاش کی مدد، قدرتی وسائل اور واٹرشیڈ مینجمنٹ ادارہ جاتی مضبوطی اور اصلاحاتی یونٹس شامل ہیں اس منصوبے میں بلوچستان کے طلباء کے لیے دس ہزار انٹرن شپ بھی شامل ہے انٹرنشپ پروگرام اگلے چند ماہ میں شروع ہو گا اس کے علاوہ بلوچستان کے طلباء کےلئے 20 ہزار لیپ ٹاپ کا پراجیکٹ بھی منظور کیا گیا ہےدریں اثناء وزیراعلئ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ایکنک کی جانب سے ان منصوبوں کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوۓ انہیں بلوچستان کے طلباء کے روشن مستقبل کی تعمیر اور سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے وزیر اعلئ نے اس ضمن میں وزیراعظم محمدشہبا ز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
=================================