چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت اعلئ سطحی اجلاس ۔وزیراعظم کے گزشتہ روز کے دورہ صحبت پور کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سیکریٹری اجلاس میں شریک

کوئٹہ 5جنوری ۔

۔بلوچستان میں ترقیاتی عمل جاری رکھنا وفاق کی اولین ترجیح ہے ۔چیف سیکریٹری کا اجلاس سے خطاب

۔وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی عمل پر تیزی سے عملدرآمد کررہی ہے۔ چیف سیکریٹری

۔وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کیا ہے ۔چیف سیکریٹری

۔پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کیۓ جارہے ہیں ۔چیف سیکریٹری

۔صحبت پور سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کی بحالی میں وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو کی مکمل رہنمائی اور تعاون حاصل ہے۔چیف سیکریٹری

۔وزیراعلئ بحالی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔چیف سیکریٹری

۔وزیر اعظم نے بدھ کے روز سیلاب سے متاثرہ ضلع صحبت پور کا دورہ کیا ۔ چیف سیکریٹری

۔وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے متاثرین اور ماڈل اسکول کی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔چیف سیکرٹری

۔وزیراعظم کی ہدایت پر کلی جیا خان ماڈل اسکول میں جنگی بنیادوں پر طلباء کے لئے ہاسٹل، گراؤنڈ اور میس بنائے جائیں ۔چئف سیکریٹری کی ہدایت

۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 24 گھنٹے کام کرم جاری رکھا جائے۔ چیف سیکریٹری

۔وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ پورے بلوچستان میں 12 دانش سکول قائم کئے جائیں گے ۔چیف سیکریٹری

۔وزیراعظم بلوچستان کو دیگر صوبوں کے ساتھ مساوی ترقی دینا چاہتے ہیں ۔چیف سیکریٹری

۔سکولوں میں ڈیجیٹل لائبریری کا قیام، بس کی فراہمی یقینی بنائی جاۓ ۔چیف سیکریٹری

۔کیسکو متعلقہ ضلع میں لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرے۔چیف سیکریٹری

چیف سیکریٹری کی متعلقہ علاقے میں صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت

۔رواں برس اپریل میں موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح رہی ۔ چیف سیکریٹری

۔حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے کئی منصوبوں کی منظوری بھی دی ۔چیف سیکریٹری
============================