لوگ مرغی کھانا چھوڑ دیں، اس کی فیڈ مضر صحت ہے، حکومت

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ آسلام آباد میں 17ہزار آٹے کے بیگز کا شارٹ فال ہے، صرف اسلام آباد کی حد تک آٹے کی قیمت کے حوالے سے جوابدہ ہوں، اٹھارویں ترمیم کے بعد مہنگائی پر صوبائی مسئلہ ہے، جی ایم او سویابین زہریلی بیماری ہے.

کینسر ہے، مرغی کھانا چھوڑ دو، میں مرغی نہیں کھاتا ، گوشت بھی نہیں کھاتا، جی ایم او سویابین کا پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔ صوبوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ فلور ملز مصنوعی طور پر قیمتوں میں اضافی کرتی ہیں۔

فلور ملز اپنی صلاحیت کے مطابق آٹا نہیں بناتی۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ نے گندم کی سپورٹ پرائس چار ہزار مقرر کی۔ سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے پہلے کسان کی لاگت کو دیکھا جاتا ہے۔

چار ہزار سپورٹ پرائس پر مزدور آٹا کیسے خریدے گا۔بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جس دن ملاقات ہو جائیگی اس دن گندم کی قیمت پر مسئلہ حل ہو جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی، ابھی تک ایک کلو چینی برآمد نہیں کر سکے۔ عالمی منڈی میں چینی سستی ہو چکی ہے۔طارق بشیرچیمہ کا کہنا تھا کہ اسٹرٹیجک گندم کے ذخائر کو ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ روزانہ کی بیناد پر فوڈ سیکورٹی کے ذخائر کو دیکھ رہے ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1178563
==========================

معاشی دلدل میں دھکیلنے والی پی ٹی آئی کاگمراہ کن وائٹ پیپرحقائق کے برعکس- پی ٹی آئی کا 55 لاکھ ملازمتیں دینے کا دعویٰ بھی غلط ہے: وزیرخزانہ اسحاق ڈار
پی ٹی آئی کا معیشت سے متعلق وائٹ پیپر گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ۔2018 میں بجٹ خسارہ 7.6 فیصد نہیں، 5.8 فیصد تھا ۔ معاشی شرح نمو 1.5 فیصد نہیں، 6.1 فیصد تھی ۔ پی ٹی آئی کا 55 لاکھ ملازمتیں دینے کا دعویٰ بھی غلط ہے۔ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف معاہدے سے انحراف کرکے ملک کومعاشی دلدل میں دھکیل دیا۔ جانبدارانہ موازنہ کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
================

یوم حق خودارادیت ،صدرمملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات: کشمیری عوام کو پاکستان کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت کایقین د لاتے ہیں
صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہدکے لئے کشمیری عوام کو پاکستان کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت کایقین دلایاہے۔
کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدرمملکت اور وزیر اعظم
نے افسوس کااظہارکیاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے مظلوم عوام گزشتہ 74سال سے اپنے حق خودارادیت سے محروم ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ بھارت بدترین مظالم کے ذریعے کشمیر کے مظلوم عوام کے عزم آزادی کو ختم کررہاہے۔
صدرڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ پانچ اگست 2019 کے بعدسے بھارت غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے عوام کواپنی سرزمین پرہی اقلیت میں بدلنے کے لئے ان کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے شیطانی عمل میں مصروف ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کادن منانے کامقصد دنیا کو مظلوم کشمیری عوام کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں کویاددلاناہے۔۔انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیاکہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے۔
==================================

آرمی چیف سعودی عرب اور یو اے ای کےسرکاری دورے پر ہیں: آرمی چیف برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر دس جنوری تک سعودی عرب اور یو اے ای کےسرکاری دورے پر ہیں ۔ برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔آئی ایس پی آر

==================================

سندھ کے ضلع تھر پارکر کے نواحی علاقے میں مقامی افراد نے تیندوے کو پہلے فائرنگ سے زخمی اور بعد ازاں کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے تھر پارکر کے نواحی علاقے میں ہلاک کیے جانے والے کامن لیپرڈ کی ڈیڈ باڈی کراچی منتقل کردی۔

کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات سندھ جاوید مھر کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا کامن لیپرڈ ایک بالغ نر تھا جس کا وزن 62 کلوگرام اور دم سمیت لبائی 7 فٹ تھی۔

حکام کے مطابق کامن لیپرڈ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے مطابق گردن اور سر کے حصے میں ایک گولی کا نشان جبکہ اسی حصے میں متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے، جو کہ کلہاڑی سے لگائے گئے تھے۔

کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات سندھ جاوید مھر کے مطابق میرپورخاص کے ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز کو مذکورہ واقع سے متعلق تفصیلی انکوائری و مطلوبہ قانونی اقدامات کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔

کامن لیپرڈ انتہائی بے ضرر اور انسانوں سے ڈرنے والا جانور

حکام کے مطابق عموی تاثر کے برعکس سائنسی حقائق کے مطابق کامن لیپرڈ جس کو عرف عام میں تیندوا بھی کہا جاتا ہے انتہائی بے ضرر اور انسانوں سے ڈرنے والا جانور ہے۔ یہ عمومآ رات کو خوراک کی تلاش میں متحرک رہتا ہے۔ اسکی خوراک میں چوہے، گیدڑ، ہرن، جنگلی بلیاں، لومڑ وغیرہ چھوٹے جنگلی جانور شامل ہیں۔

جاوید مھر کے مطابق مسکن کی تباہی اور خوراک کی عدم فراہمی ان جانوروں کو انسانی آبادی کی طرف متوجہ کرتی ہے جہاں یہ کبھی کبھار رات کے وقت مویشیوں خاص کر بھیڑ بکڑیوں کے اوپر خوراک کے حصول کےلیے حملہ کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے کامن لیپرڈ کی ڈیڈباڈی کو محفوظ کرکے سندھ وائیلڈ لائف میوزیم میں رکھا جائیگا جبکہ ڈی این اے تجزیہ کے ذریعے اسکے متعلق سائنسی اسٹڈیز کی جائینگی جس سے جینیاتی تغیر اور اس کی اوریجن کے بارے میں شواھد کے ساتھ بات کی جا سکے گی۔