۔بلوچستان کو درپیش مالی مسائل کے لیۓ وفاقی حکومت کے تعاون کے حصول کی کوششیں ۔بلوچستان حکومت این ایف سی ایوارڈ کے گزشتہ سال کے 11ارب روپے اور رواں مالی سال کے 32 ارب روپے کے واجبات کے حصول کے لیۓ کوشاں


۔بلوچستان کو درپیش مالی مسائل کے لیۓ وفاقی حکومت کے تعاون کے حصول کی کوششیں

۔بلوچستان حکومت این ایف سی ایوارڈ کے گزشتہ سال کے 11ارب روپے اور رواں مالی سال کے 32 ارب روپے کے واجبات کے حصول کے لیۓ کوشاں

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی کا دورہ اسلام آباد

۔صوبائی وزیر خزانہ کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

۔سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق بھی ملاقاتوں میں شریک

۔ملاقاتوں میں بلوچستان این ایف سی کے شئیر میں کمی کے باعث درپیش مالی مسائل پر تبادلہ خیال

۔گزشتہ مالی سال میں بلوچستان کو این ایف سی کے پروٹیکٹڈ شئیر میں سے 11ارب روپے کم ملے ۔صوبائی وزیر خزانہ

۔رواں مالی سال کے دوران بلوچستان کو دسمبر تک 157 ارب روپے ملنے چاہۓ تھے۔صوبائی وزیر خزانہ

۔اس سال دسمبر تک وفاق نے 125 ارب روپے ٹرانسفر کیۓ اور اب تک 32 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔صوبائی وزیر خزانہ

۔اگر این ایف سی میں بلوچستان کے شئیر کو آئینی تحفظ حاصل ہونے کے باوجود پوری رقم ٹرانسفر نہیں کی جاتی تو صوبے کا مالی بحران مزید شدت اختیار کریگا۔زمرک خان اچکزئی

۔فنڈز کی عدم دستیابی سے نہ صرف ترقیاتی عمل متاثر ہور ہاہے بلکہ ہمارے لیۓ تنخواہوں کی ادائیگی بھی مشکل ہو جاۓ گی۔صوبائی وزیر

۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے بلوچستان کے مالی مسائل کے حل کے لیۓ بھرپور معاونت کی یقین دہانی

۔وفاقی وزیر کی وفاقی اور صوبائی حکومت کے معاونتی منصوبوں کی برج فنانسنگ کے 6 ارب روپے کے فوری اجراء کی بھی یقین دہانی

۔وفاقی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے بھی بلوچستان کے این ایف سی ایوارڈ کے شئیر کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی