چیئرمین آل پاکستان چائنیزاوورسیزیوتھ فیڈریشن شجاعت علی نے سابق نائب چیئرپرسن مس ہو بن(Miss Hu Bin) کی بے ضابطگیوں کے واضح ثبوت سامنے آنے پران کی برطرفی کااعلان


4جنوری 2023

چیئرمین آل پاکستان چائنیزاوورسیزیوتھ فیڈریشن شجاعت علی نے سابق نائب چیئرپرسن مس ہو بن(Miss Hu Bin) کی بے ضابطگیوں کے واضح ثبوت سامنے آنے پران کی برطرفی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن کے تمام ممبران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اوراحسن طورپرسرانجام دینے کے پابندہیں،پاکستان اورچائینہ کی ساکھ کومتاثرکرنے اورفیڈریشن کے ساتھ بددیانتی دکھانے والے کسی فرد کی فیڈریشن میں کوئی گنجائش نہیں،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سابق نائب چیئرپرسن مس ہو بن قصور وارٹھہرائی گئیں،لہذافیڈریشن نہ صرف انھیں اپنے عہدے سے برطرف کرتی ہے،بلکہ ان کی تمام ترسرگرمیوں سے لاتعلقی کااعلان کرتی ہے۔

آل پاکستان چائنیزاوورسیزیوتھ فیڈریشن کا اہم اجلاس چیئرمین شجاعت علی کی زیر صدارت منعقد کیاگیا،اس موقع پرفیڈریشن کے عہدیداران کی موجودگی میں چیئرمین شجاعت علی کاکہناتھاکہ فیڈ ریشن کی تشکیل کامقصد پاکستان اورچائینہ کی نوجوان نسل کے مابین اپنی ثقافت کافروغ ہے،تاکہ دونوں دوست ممالک کے تعلقات آپس میں مزیدمستحکم ہوں،تنظیمی امور کی انجام دہی کوایمانداری اورجاں فشانی سے سرانجام دیناہی تمام عہدیداران کی اولین ترجیح ہے،

نہایت افسوس کے ساتھ بتایاجاتاہے کہ مس ہو بن(Miss Hu Bin)کو 2020میں آل پاکستان چائنیزاوورسیز یوتھ فیڈریشن میں بطور چیئرپرسن منتخب کیاگیا،جو 2022 تک ادارہ کے ساتھ منسلک رہیں،اس دوران تنظیم کی انضباطی کمیٹی کو نائب چیئرپرسن سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوناشروع ہوئیں،جس میں بتایاگیاکہ مس ہوبن مختلف دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،حقائق جاننے کے لئے جب انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی،جس نے اپنی حتمی رپورٹ میں بتایاکہ نائب چیئرپرسن ہوبن پرجوالزامات لگائے گئے،وہ سب درست ہیں،لہذافیڈریشن کے تمام معتبرممبران نے انکوائری کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نائب چیئر پرسن ہوبن کوان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا، تنظیم ان کے ساتھ تمام تر تعلقات منقطع کرنے کااعلان کرتی ہے،اورآگاہ کرتی ہے کہ مستقبل میں مس ہوبن کی کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا کسی بھی منفی سرگرمی کی ذمہ دارفیڈریشن ہرگزنہیں ہوگی،مس ہوبن کی منفی سرگرمیوں نے نہ صرف تنظیم بلکہ مجموعی طور پر چینی قوم کے تاثر کو نقصان پہنچا یاہے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین آل پاکستان چائنیزاوورسیزیوتھ فیڈریشن شجاعت علی کامزید کہناتھاکہ ہماری فیڈریشن عوامی جمہوریہ چین،پاکستان کے سفارتخانے سے الحاق شدہ ہے،2015سے اس کاباقاعدہ طورپرآغاز ہوا،ہمارے تمام ممبران اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے کے پابندہیں،تنظیم کے کسی ممبرکویہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے فیڈریشن اوردونوں دوست ممالک کی ساکھ کونقصان پہنچائے،اس کی اجازت کسی کوحاصل نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیپشن: آل پاکستان چائنیزاوورسیزیوتھ فیڈریشن کی جانب سے بے ضابطگیوں کی وجہ سے بے دخل کی جانے والی سابق نائب چیئرپرسن مس ہوبن (Miss Hu Bin)کی فائل فوٹو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔