کیا نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں کے دوران نجم سیٹھی کے خلاف نعرے اوررمیزراجہ کے حق میں پلے کارڈز آویزاں ہونگے ؟ نجم سیٹھی کا پی سی بی میں ادھورا ایجنڈا کیا ہے ؟ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں کی وجہ سے انہوں نے اپنی اصل محبت سے چھٹی لے لی ہے ۔

کیا نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں کے دوران نجم سیٹھی کے خلاف نعرے اوررمیزراجہ کے حق میں پلے کارڈز آویزاں ہونگے ؟ نجم سیٹھی کا پی سی بی میں ادھورا ایجنڈا کیا ہے ؟ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں کی وجہ سے انہوں نے اپنی اصل محبت سے چھٹی لے لی ہے ۔

کرکٹ حلقوں کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ نجم سیٹھی کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے والا سفر کب تک جاری رہے گا ؟ آخر ان کا ادھورا ایجنڈا کیا ہے جیسے وہ ہر قیمت پر مکمل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے پی سی بی کے حوالے سے کیا خواب دیکھے تھے وہ پاکستان کرکٹ کو کس مقام تک لے کر جانا چاہتے ہیں سوشل میڈیا پر اپنے 34لاکھ فالورز کو انہوں نے بتایا ہے کہ اب کرکٹ بورڈ کی


نئی ذمہ داریوں کی وجہ سے وہ آپ نے میڈیا ورک سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں تا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور پر خرچ کر سکیں ، نجم سیٹھی کے سیاسی مخالفین ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ دوسری اننگ شروع ہونے پر خوش نہیں ہیں وہ ان پر تنقید کے نشتر برساتے رہیں گے نجم سیٹھی کے خلاف نیوزی لینڈ کے میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں نعرے بازی خارج از امکان نہیں ہے نجم سیٹھی کی مخالفت کرنے والے رمیز راجہ کی حمایت میں پلے کارڈز اور بینرز بھی آویزاں کر سکتے ہیں نجم سیٹھی نے عمران خان کی حکومت آنے پر خود کو کرکٹ بورڈ سے علیحدہ کر لیا تھا لیکن عمران خان کی حکومت جانے کے بعد رمیز راجہ نے خود کیسی بھی سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھا آٹھ نو مہینے انتظار کرنے کے

بعد وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کے حق میں فیصلہ دے دیا اور کابینہ سے منظوری لینے کے بعد نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ چار سال میں بہت سے کام رک گئے جتنی تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے انہوں نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار جاری رکھیں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے اور بورڈ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے وہ اپنا کام عمدگی سے کریں گے انہوں نے خوشخبری دی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کرکٹرز کو دوبارہ نوکریاں دی جائیں گی ۔ کرکٹرز کو بیروزگار کرنے کا سسٹم ختم کیا جا رہا ہے سال 2014 کا پی سی بی آئین بحال کردیا گیا ہے آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ شائقین کو مزید خوشخبری ملے گی نجم سیٹھی نے دنیا بھر سے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کی بہتری کے لیے بھرپور کام کریں گے ۔

=================================