ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے شادی کرلی ، شادی شدہ جوڑے کو مبارک باد کے پیغامات

ریحام خان نے مرزا بلال بیگ سے شادی کرلی ، شادی شدہ جوڑے کو مبارک باد کے پیغامات ۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی نئی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی مبارکباد کے پیغامات شروع ہوگئے ۔

ریحام خان کے نئے دولہا مرزا بلال بیگ کی عمر 36 برس ہے


یہ ریحام خان کی تیسری شادی ہے جس پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہیٹرک کی مبارکباد دی ہے اور ان کی شادی کی کامیابی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے ریحام خان سے

ان کی شادی کی وجہ سے ریحام خان کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی لیکن پہلی شادی کی طرح عمران خان سے دوسری شادی بھی ناکامی پر ختم ہوئی ۔ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی جس سے کافی شہرت ملی ماضی میں ریحام خان مختلف ملکی اور غیر ملکی ٹی وی چینلز کے ساتھ وابستہ رہ چکی ہیں ۔
===================================