سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی زیرصدارت اپنے دفترمیں اہم اجلاس منعقدہوا

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی زیرصدارت اپنے دفترمیں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شعیب جدون،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمدابوبکراور محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران ایڈہاک پورٹل پرآن لائن بھرتیوں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پرکہاکہ ایڈہاک پورٹل پرپروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز، میڈیکل افسران،ویمن میڈیکل افسران اورسینئررجسٹرارز کی آن لائن بھرتیاں جاری ہیں۔ بھرتیوں کے حوالہ سے فیزون مکمل کیاجارہاہے۔بھرتیوں کے حوالہ سے فیزٹوکی بھرتیوں کے حوالہ سے اعتراضات ختم کرنے کا کل آخری دن ہے۔ بھرتیوں کے فیزتھری کا اشتہارآج اخبارمیں شائع ہوچکاہے۔ تمام ایم ایس حضرات کو آن لائن بھرتیوں کے حوالہ سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایم ایس حضرات فیزون کیلئے اپنی سفارشات فوری طورپرمحکمہ کوبھجوائیں۔ ایڈہاک بھرتیوں میں سوفیصدمیرٹ کویقینی بنایاجارہاہے۔