مبشر لقمان کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا ؟ معاملہ 2016 سے چل رہا تھا ، سابق وفاقی وزیر کے والد کے خلاف الزامات لگائے تھے جنہیں ثابت نہیں کر سکے ۔

ظفر نقوی نے اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کو قید اور جرمانے کی سزا کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ سر لقمان کو دو سال قید کی سزا ہونا بڑی بات ہے چاہے وہ گرفتار ہو یا نہ ہو لیکن ایک بڑے اینکر اور مشہور شخص کو جھوٹے الزامات پر سزا وجہ نہ بڑی بات ہے ظفر نقوی کے مطابق یہ معاملہ 2016 سے چل رہا تھا سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے والد انور کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے جس پر مقدمہ ہوا تھا اور مبشر لقمان الزامات کو ثابت نہ کر سکے ظفر نقوی نے یاد دلایا کہ فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو شادی کی ایک تقریب میں تھپڑ بھی مارے تھے

اس حوالے سے انہوں نے حریم شاہ اور صندل خٹک کا ذکر بھی کیا ہے ظفر نقوی نے کیا کچھ بتایا ہے آپ خود اس ویڈیو میں دیکھیں ۔

======================================

عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ملزمہ دانیہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں ایف آئی کے تفتیشی افسر کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی۔

دانیہ ملک کی گرفتاری پر بشریٰ اقبال نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی کے زیرِ حراست دانیہ شاہ کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔

ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے کہا ہے کہ جس تھانے کی حدود میں ویڈیوز ریکارڈ ہوئیں ملزمہ کو وہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کے حکم پر اب ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آج کی عدالتی کارروائی

بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کورٹ میں آج دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

عدالت کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ ملزمہ کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا جائے۔

جس پر وکیل ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کو بھی ریمانڈ دینے کا اختیار ہے۔

دانیہ شاہ کے وکیل کا مؤقف

سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری مؤکل دانیہ بی بی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1171713
==============================================

قرضہ اسکینڈل، چیئرپرسن ای او بی آئی کے حکم کے باوجود تحقیقات شروع نہ ہوسکیں

کراچی (اعجاز احمد۔اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) میں کروڑوں روپے کے’’ قرضہ جات اسکینڈل‘‘ کی تحقیقات اب تک شروع نہیں ہوسکیں! چیئر پرسن ای او بی آئی ناہید شاہ درانی نے چند ماہ قبل عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ادارے کے بعض بااثر اور بدعنوان افسروں کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کی روک تھام کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ گذشتہ 5برس کے دوران ملازمین کے لئے مختص کروڑوں روپے کے قرضوں کی پسند ونا پسند کی بنیاد پر بندر بانٹ، مستحق ملازمین کی فہرستوں میں ہیرا پھیری ، شدید بدانتظامی اور اقرباء پروری کی سنگین شکایات پر قرضوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لئےشکایات منظر عام پر آنے کے بعد چیئر پرسن نے اس اسکینڈل میں ملوث بعض بااثر اور بدعنوان افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
================