لاہور کی خبریں

لاہور ( جنرل رپورٹر )پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ توانا بچے ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں کیونکہ وطن عزیزکے معاشی ترقی اور استحکام کے لئے صحت مند نوجوان نسل موثر کردار ادا کر سکتی ہے لہذا شیرخوار بچوں کو پیدائشی طور پر مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور طبی پیچیدگیوں کی روک تھام کے لئے اُن کی مکمل سکریننگ ضروری ہے تاکہ قبل از وقت موروثی اور وائرل انفیکشن کا علم اور اُن کا موثر علاج بھی یقینی بنایا جا سکے ان باتوں کا اظہار انھوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں زچہ بچہ کی سکریننگ کی افادیت بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امریکی ماہر متعدی امراض پروفیسر مبین راٹھور نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو نومولود بچوں میں وائرس” “Congenital Cytomegalovirusکی تشخیص، جدید طریقہ علاج اور دیگرتکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ سیمینار میں پروفیسر محمد اشرف سلطان، پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر محمد فہیم افضل، ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر آفتاب انور،ڈاکٹر نادیہ ارشد، ڈاکٹر سونیہ ایوب سمیت صوبائی دار الحکومت کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کے امراض نسواں و بچگان کے ڈاکٹرز کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسرالفرید ظفر نے یونیورسٹی آف فلوریڈا کے ماہر

لاہور ( جنرل رپورٹر )کرتارپور میں انتظامی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے , PMU کرتارپور نے اب قر ض مانگنے کی بجائے پہلے سے حاصل کردہ قرضہ جات کی واپسی شروع کر دی , بجلی , پٹرول کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت کی جا رہی ہے اور تنخواہوں سمیت دیگر بے ھنگم اخراجات پر کافی حد تک قابو پا یا گیا ,موجودہ انتظامیہ نے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کا ٹارگٹ بھی حاصل کر لیا ,بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور یاتریوں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا جس سے سکھ کمیونٹی میں خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے ,چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے اس کامیابی کو خوش آئین قرار دیتے ہوئےمقامی ٹیم کی کارکردگی و اقدامات کو سراہا ان کا کہنا ہے کہ مزید ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔

لاہور ( جنرل رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کا انکشاف ہو گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ تفصٰلات کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن کا انکشاف پر چیف سیکرٹری پنجاب نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی۔سیکرٹری ای این اینڈ این سی چار رکنی کمیٹی کے کنونئیر ہونگے۔کمیٹی تین سالوں میں ہونے والے اساتذہ کے تبادلوں کا ریکارڈ چیک کرے گا،کمیٹی ٹرانسفر پالیسی کا بھی جائزہ لے گی۔کمیٹی جائزہ لے گی کہ کن افسران نے تبادلوں کے لیے اختیارات کا
ناجائز استعمال کیا ۔کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بیالوجی (کیمب) کے زیر اہتمام’پلانٹ مالیکیولر بائیولوجی 2022‘پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ریکٹر امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز لاہور طاہرہ عزیز مغل، ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر کوثر ملک،سابق ڈائریکٹرزکیمب ڈاکٹر طیب حسنین، ڈاکٹر احمد علی شاہد، نامور پودوں کے سائنسدان، بیج بونے والے، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں طاہرہ عزیز مغل نے بہترین موضوع پر منعقدہ کانفرنس پر کیمب انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر کوثر ملک نے شرکاء کو کانفرنس کے فارمیٹ سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، البانیہ، چین، ایسٹونیا، بھارت، اٹلی، سعودی عرب، سویڈن، ترکیہ اور پاکستان بھر کے مختلف اداروں کے نامور سائنسدان دو روزہ کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان بھر سے 150 مندوبین شرکت کر یں گے۔