وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے لیبیا کے پارلیمانی وفد کی ملاقات لیبیا کے بارہ ممبران پر مشتمل وفد کی قیادت لیبیا کے ڈپٹی سپیکر فوزی الطاہر النویری کررہے تھے،

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری سے لیبیا کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

لیبیا کے بارہ ممبران پر مشتمل وفد کی قیادت لیبیا کے ڈپٹی سپیکر فوزی الطاہر النویری کررہے تھے،

وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا،

ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا،

پاکستان لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری

ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی ہنرمندوں کو لیبیا میں روزگار کے مواقع میسر ہوں، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری

لیبیا ہیلتھ سروسز کی ضرورت پورا کرنے کیلئے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کی خدمات حاصل کریں، وفاقی وزیر ساجد طوری

پاکستان آکر دلی خوشی محسوس کر رہے ہیں، لیبیا ڈپٹی سپیکر

مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر پاکستان اور وفاقی وزیر ساجد طوری کے مشکور ہیں، لیبیا ڈپٹی سپیکر

پاکستان آنے کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا ہے، لیبیا ڈپٹی سپیکر
======================