نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے فارن فنڈڈ پراجیکٹس فیڈرل ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کا اجلاس


اسلام آباد : 14 دسمبر2022 ئ
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے فارن فنڈڈ پراجیکٹس (NCC-FFP) کا اجلاس آج وزارت اقتصادی امور میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر پلاننگ کمیشن آف پاکستان، وزیر مملکت برائے خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، صوبائی حکومتوں کے ایڈیشنل چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم آفس، فنانس ڈویژن اور صوبائی پی اینڈ ڈی اور لائن ڈیپارٹمنٹس اور بورڈ آف ریونیو کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وزارت مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)، فنانس ڈویژن کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ اس فالو اپ میٹنگ میں، NCC-FFP نے ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سیکٹر پر منعقدہ سابقہ میٹنگوں کی روشنی میں فورم کے فیصلوں کی تعمیل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے روڈ اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے 5.6 بلین امریکی ڈالر کے 12 جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بنک،عالمی بنک، چین، سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD)، جاپان اور جنوبی کوریا کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر نے اس سیکٹر میں غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کو آسانی سے نافذ کرنے کے لئے لائن وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ یہ منصوبے علاقائی روابط کو بہتر بنانے اور افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کو آسان بنانے کے لیے اہم ہیں۔وفاقی وزیر نے لائن ڈپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ وہ پروجیکٹوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور موثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ لوگ بلا تاخیر ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔
٭٭٭٭٭٭
================================