وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف شکایات کا انبار لگا دیا ، سندھ میں داخل ہوتے ہی این ایچ اے کے پروجیکٹ سلو ڈاؤن ہو جاتے ہیں ، سیہون جامشورو روڈ پر صوبائی حکومت نے سات ارب روپے دے دیے پھر بھی کام نہیں مکمل ہوا ، میرپورخاص سے عمر کوٹ کی سڑک صدیوں سے نہیں تو دہائیوں سے زیر التوا ہے ، این ایچ اے کوالٹی بہتر کرے سڑکیں نہیں بنا سکتی تو ہمارے پیسے واپس کرے ہم خود بنا لیں گے ،

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف شکایات کا انبار لگا دیا ، سندھ میں داخل ہوتے ہی این ایچ اے کے پروجیکٹ سلو ڈاؤن ہو جاتے ہیں ، سیہون جامشورو روڈ پر صوبائی حکومت نے سات ارب روپے دے دیے پھر بھی کام نہیں مکمل ہوا ، میرپورخاص سے عمر کوٹ کی سڑک صدیوں سے نہیں تو دہائیوں سے زیر التوا ہے ، این ایچ اے کوالٹی بہتر کرے سڑکیں نہیں بنا سکتی تو ہمارے پیسے واپس کرے ہم خود بنا لیں گے ، سندھ میں سندھ حکومت کی سڑکیں این ایچ اے کی سڑکوں کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہیں ۔ سانگھڑ سے نوابشاہ کی چونسٹھ کلومیٹر کی سڑک مثالی انداز میں سندھ نے بنائی ، حیدرآباد میرپورخاص کی روڈ سندھ کی بہترین روڈ ہے ، وزیراعلی نے مطالبہ کیا کہ صاحبان بائی پاس کو اگلی اے ڈی پی میں شامل کیا جائے اور حیدرآباد سے سکھر تک بننے والی موٹروے پر 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو دی جائیں ۔

======================
ملک کی تمام اکائیوں کیلئےترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےحیدرآباد۔سکھر موٹروے کا باضابطہ سنگِ بنیاد رکھ دیا ۔306کلومیٹر طویل منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 30ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر 307 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی
سکھرمیں 6-Mموٹروے منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاکہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ اور ملک کی تمام اکائیوں کےلئے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ،ماضی میں نظرانداز کئے جانے والے علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنےکےلئے ہمیں فرسودہ رکاوٹوں کو پس پشت رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبہ ماضی میں طویل تاخیرکاشکاررہا۔انہوں نے کہاکہ اس شاہراہ کی تکمیل سے نہ صرف ملک میں روڈ نیٹ ورک کادائرہ وسیع ہوگا اور روزگار سمیت کاروبار کے نئے مواقع پیداہوں گے ۔ان کاکہناتھا کہ منصوبے کی تعمیر میں معیار پرکوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیاجائےگا ۔

ملک میں سیلاب کے حوالے سے جاری بحالی کے اقدامات کا ذکرکرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کےلئے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔بحالی کے اقدامات کےلئے خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہے اورمزیدوسائل عوام کےلئے فراہم کررہے ہیں ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سکھر۔ روہڑی پل کی تعمیر اور اس کی تکمیل کا اعلان بھی کیا ۔اس منصوبے کا اعلان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کے دور حکومت میں کیاگیاتھا۔تاہم یہ منصوبہ تاخِیرکاشکار رہا ۔
تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ مخلوط حکومت وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں سندھ کی ترقی کےلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر سے روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے جن میں مقامی آبادی کو ترجیح دی جائے گی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل سیدخورشید شاہ نے کہاکہ موٹروے کی تعمیر سے جہاں صوبے میں خوشحالی آئے گی وہیں فاصلوں میں کمی اوروقت کی بچت کابراہ راست عوام کو پہنچ سکے گا ۔وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہاکہ روڈ انفراسٹرکچر کی ترقی سے ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور روزگار کے وسیع مواقع میسر آسکیں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یوآئی ف سندھ مولانا راشد محمود سومرو نے کہاکہ ان کی جماعت ملک کی خوشحالی خصوصا صوبہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی ۔سندھ کے عوام صوبے کسی قسم کی تقسیم نہیں چاہتے مل کرصوبے کی خدمت کرنے کے خواہاں ہیں ۔وفاقی سیکرٹری مواصلات کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا نے کہاکہ تین سو چھ کلومیٹرطویل حیدرآباد سکھر موٹروے بین الاقوامی معیار کےمطابق چھ لیز پرمشتمل ہے ۔ اس موٹروے پر 15 انٹرچینج، دریائے سندھ پر ایک بڑے پلُ سمیت نہروں پر 82 پلُ ، 19 انڈر پاس، 6 فلائی اوورز اور 10 سروس ایریاز تعمیر کیے جائیں گے ۔