جدہ فلم فیسٹیول میں رتیک روشن کی اسٹائلش انٹری، پرستار خوشی سے نہال

بالی ووڈ سپر اسٹار رتیک روشن نے جدہ میں جاری ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔

انہوں نے سرمئی کوٹ، سفید شرٹ اور سیاہ پتلون پہن رکھی تھی، ساتھ ہی زرد رنگ کے سن گلاسز لگائے ہوئے تھے۔
رتیک کے آتے ہی پرستاروں نے پرتپاک انداز میں ان کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ سیلفی کا مطالبہ کیا۔

رتیک روشن اپنی کرشماتی شخصیت اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے مقبولیت رکھتے ہیں۔

وہ سال 2024 میں سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔