ہماری حکومت نے گزشتہ دورمیں پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کیا: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب


وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کیا تھا جس میں نوجوانوں کو بغیر ٹیکس مراعات فراہم کی گئیں تھیں۔اکنامک افئیرز میگزین کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے جن سےنوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں میں نوجوانوں کو سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اکنامک افیئرز میگزین کا اجراء پاکستان کی 75 سالہ تقریبات کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے جس میں سات دہائیوں کی معاشی کامیابیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔۔میگزین کے اجراءکی تقریب میں سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
=========================