وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا زور دار چھکا ، معیشت مخالف پروپیگنڈے کی گیند باؤنڈری لائن کے باہر پھینک دی ، افواہ سازوں کا منہ کالا ، اسحاق ڈار مرد بحران ثابت ، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ کیا ہے نہ کرے گا پاکستان کے پاس آنے والے ایک برس کی پوری ادائیگی کا بندوبست موجود ہے کسی کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا زور دار چھکا ، معیشت مخالف پروپیگنڈے کی گیند باؤنڈری لائن کے باہر پھینک دی ، افواہ سازوں کا منہ کالا ، اسحاق ڈار مرد بحران ثابت ، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ کیا ہے نہ کرے گا پاکستان کے پاس آنے والے ایک برس کی پوری ادائیگی کا بندوبست موجود ہے کسی کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔
==========================

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا اور آئندہ بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے کچھ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے، افواہوں میں ایک سیاسی پس منظر نظر آرہا ہے، خدا کے لئے تماشے بند کریں، یہ پاکستان آپ کا اور ہمارا بھی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے ہیں، کہا جارہا ہے کہ دسمبر میں پاکستان سکوک بانڈ کی رقم ادا نہیں کرسکے گا، ہم نے کبھی بین الاقوامی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی، بانڈز پر رقوم کی ادائیگی اپنے وقت پر ہوگی، خدا کرے پاکستان کبھی دیوالیہ نہ ہو، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، آئندہ بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل میں کوئی کمی نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کے جتنے ذخائر ہونے چاہئیں وہ موجود ہیں۔

اسحاق ڈاقر کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بے قابو ہو گیا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر ہماری نظر ہے، اسے بہترین طریقے سے قومی مفاد میں دیکھا جارہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری جتنی ادائیگیاں ہیں ان کا بھی انتظام بھی ہورہا ہے، اگلے ایک سال کی تمام ادائیگیوں کا بندوبست کیا جاچکا ہے۔

=============================
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کریڈٹ ڈیفالٹ کا خدشہ 5 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد دکھانے والوں سے غلطی ہوئی، دعویٰ کیا گیا کہ قرضہ واپس نہ کرنے کے خطرات 75 فیصد تک ہوگئے ہیں، پاکستان 5 دسمبر کو سکوک بانڈ کی ایک ارب ڈالر ادائیگی کرے گا۔ انہوں نے ٹی وی چینلزپر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان 5 دسمبر کو سکوک بانڈ کی ایک ارب ڈالر ادائیگی کرے گا، آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام ہورہا ہے، سیاسی بنیادوں پر ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلائی گئیں، دعویٰ کیا گیا کہ قرضہ واپس نہ کرنے کے خطرات 75 فیصد تک ہوگئے ہیں، کریڈٹ ڈیفالٹ کا خدشہ 5 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد دکھانے والوں سے غلطی ہوئی۔
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مینج ایبل ہے اور اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً 40 کروڑ ڈالر ہوگا۔

سال کے آخر تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً 7 ارب ڈالر ہوگا، خدشہ تھا کہ سال کے آخر تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12ارب ڈالر ہوگا۔ انہوں نے نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ ملک میں ایندھن کے ذخائر کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان میں پیٹرولیم اور ڈیزل کے ذخائر کی وافر مقدار میں موجود ہے، پاکستان وقت پر سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا،پاکستان نے ادائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا، پاکستان دسمبر کے پہلے ہفتے میں یوروبانڈ کی وقت پر ادائیگی کرے گا، آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں۔افواہ میں سیاسی بیک گراوٴنڈ نظر آرہا ہے، غیرذمہ درانہ رویہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔