شکر ہے وزیر خزانہ پر خوف اور لرزہ طاری ہے ، سود کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔


شکر ہے وزیر خزانہ پر خوف اور لرزہ طاری ہے ، سود کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ عرصے سے قرآنی آیات احادیث اور صحابہ کی دعائیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈسپلے کرتے رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سود کے خاتمے کے حوالے سے بڑا قدم اٹھایا ہے اس تناظر میں ملک کے سیاسی اور مذہبی حلقوں میں ان کے فیصلے کو سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے پیغامات کو خوش آئین قرار دیتے ہوئے صارفین تبصرہ کیا ہے کہ شکر ہے وزیر خزانہ پر اللہ کا خوف اور لرزہ طاری ہے ہمیں ایسے ہی حکمران چاہیے جو اللہ کے خوف اور ڈر میں مبتلا ہوکر عوام کی بھلائی کے لئے سوچیں ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے حوالے سے بھی اہم اجلاس کیا ہے پاکستان میں اپنا گھر اور نئے مکانات کے حوالے سے کام کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کی نظریں اس اسکیم کی کامیابی پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ ہاوسنگ کے شعبے میں

بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے اور وزیر خزانہ بخوبی جانتے ہیں کہ ہاوسنگ سیکٹر کی سرگرمیاں پاکستان میں معیشت کی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتی ہیں

روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور ہر سال پاکستان میں کہیں لاکھ نئے مکانات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت کی جامع پالیسی اور اقدامات بہت ضروری ہیں اس سلسلے میں بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی ایسوسی ایشن آباد کو بھی آن بورڈ کرنا چاہیے

اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے فیصلے ہوں تو بہتر ہے
=======================