کے الیکٹرک سماجی خدمات کے کاموں میں پیش پیش ۔


کے الیکٹرک ایک طرف اپنے صارفین کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بہتر اقدامات میں مصروف اور سرگرم ہے تو دوسری طرف شہریوں کے لئے اس سماجی خدمات کے کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہے کمپنی نظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں سماجی خدمات کے کاموں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جن میں کمپنی افسران و ملازمین اور شہریوں کی شرکت ایک دوسرے پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور باہمی تعاون اور ترقی کے لئے ہاتھ بٹانے کے جذبے کا ثبوت بھی ہے ۔ کے الیکٹرک کے یہ کام نجی شعبے کے دیگر اداروں اور کمپنیوں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور اپنے معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں اور بچوں کے مستقبل کے لئے خود آگے بڑھنا ہوگا ۔
===========================

کےالیکٹرک نے پروجیکٹ سربلندی کے تحت گلستان کالونی، لیاری میں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ لگایا جس کا افتتاح ایڈمنسٹیٹر کراچی، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کیا۔ یہ واٹرپلانٹ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی زیرنگرانی چلے گا اور اس واٹر پلانٹ سے تقریباً 10,000علاقہ مقین مستفید ہونگے۔

==========================