گورنر سندھ نے مخالفین پر دھاک بٹھا دی ، ناقدین رام ہوگئے ، کام بولتا ہے ۔

گورنر سندھ نے مخالفین پر دھاک بٹھا دی ، ناقدین رام ہوگئے ، کام بولتا ہے ۔

ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چند ہی ہفتوں میں جو کمال کر دکھایا ہے اس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ ۔۔۔۔
وہ آیا ۔۔۔۔۔اس نے دیکھا ۔۔۔۔اور فتح کرلیا ۔

پہلے دن ان کی سخت مخالفت کرنے والے اب اپنی انگلیاں دانتوں تلے دبائے بیٹھے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر پرانے واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور تصاویر کا حلیہ بگاڑنے والے حاسدین پر سکتہ طاری ہے ۔

ہر طبقہ فکر کی سرکردہ نامور شخصیات نے کامران ٹیسوری کی سوچ ، رویے اور اقدامات کی تعریف کی ہے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے اور صوبے کی ترقی اور عوام کی بہتری کے لیے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھنے

کا فیصلہ ہوا ہے ۔ سیاسی اور مذہبی قائدین میں ان کی شخصیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہےصنعت کار اور تاجر برادری ، بینکار ،ڈاکٹر ، شاعر ادیب دانشور صحافی کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور سماجی خدمات انجام دینے والے نامور افراد اور ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں

وہ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور سب کی نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے مخالفین پر دھاک بٹھا دی ہے بے شک کام بولتا ہے ۔
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

==========================================