پاک فوج کے کمانڈر برگیڈ 206 برگیڈیر عمران نے ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع سجاول کی تحصیل سجاول، میرپور بٹھورو، جاتی اور شاہندر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مشترکہ سروے کیمٹیز کی جانب سے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کے متعلق جاری سروے کے کام اور ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی سمیت لوگوں کے جانی و مالی نقصانات بشمول مکانات، فصلوں، زرعی زمینوں، مویشیوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے اندراج اور دیگر تمام صورتحال کا جائزہ لیا

سجاول، 15- نومبر 2022ء (ھ آ): پاک فوج کے کمانڈر برگیڈ 206 برگیڈیر عمران نے ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع سجاول کی تحصیل سجاول، میرپور بٹھورو، جاتی اور شاہندر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مشترکہ سروے کیمٹیز کی جانب سے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کے متعلق جاری سروے کے کام اور ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی سمیت لوگوں کے جانی و مالی نقصانات بشمول مکانات، فصلوں، زرعی زمینوں، مویشیوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے اندراج اور دیگر تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر برگیڈیئرعمران نے مشترکہ سروے کیمٹیز کے تمام افسران و عملے کو ہدایت کی کہ آپس میں مربوط رابطہ میں رہتے ہوئے صاف اور شفاف طریقے سے نقصانات کا سروے کرکے جلد تفصیلات مکمل کریں تاکہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مدد اور بحالی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ پاک فوج کے برگیڈیر عمران کو ڈپٹی کمشنر، اسسٽنٽ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے جاری سروے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے متاثرین کیلئے ریسکیو، رلیف اور بحالی کے متعلق کی گئی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔

=========================