موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے، صبح،دوپہر اور رات کے اوقات میں گیس ناپید ہو جاتی ہے، صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچے بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور،

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے، صبح،دوپہر اور رات کے اوقات میں گیس ناپید ہو جاتی ہے، صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچے بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق موسم سرم کی آمد آمد ہے سردی کے شروع ہونے سے قبل ہی محکمہ سوئی گیس کی جانب سے میرپورخاص شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے جب محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ دفاتر سے رجوع کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ محکمہ کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کررہا ہے مگر معاملہ اس کے برعکس نظر آتا ہے صبح چھ سے آٹھ بجے اور ساڑھے نو سے ساڑھے دس بجے دوپہر ایک سے تین اور شام چھ سے رات نو بجے تک شہر میں سوئی گیس کی سپلائی بند رہتی ہے یا پھر گیس کا پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی موم بتی جل رہی ہو ان اوقات میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے سبب گھریلوں خواتین، بچے اور دیہاڑی دار طبقہ ازیت کا شکا ر ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے طالبہ و طالبات بغیر ناشتہ کیے اسکولوں کو جبکہ دیہاڑی دار طبقہ بغیر ناشتے کے کام پر جانے پر مجبور ہوتے ہیں یا پھر ہوٹلوں سے ناشتہ اور چائے مہنگے داموں خرید کر استعمال کرتے ہیں اقبال نگر، ٹورآباد،غریب آباد کی چند گھریلوں خواتین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عجیب شہر ہے جب گرمیاں پڑتی ہیں تو بجلی نہیں ہوتی ہے او ر جب سردی آتی ہے تو سوئی گیس غائب ہوجاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کرنی ہے توصبح اور شام کے اوقات کے بجائے رات گیارہ سے رات تین بجے کی جائے عین ناشتہ اور کھانا بنانے کے وقت سوئی گیس بند اور پریشر کم کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے دوسری جانب سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فائدہ ہوٹل مالکان اور ایل پی جی سلینڈر والوں نے اُٹھاتے ہوئے پراٹھے چائے اور ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر کے شہریوں کو مزید ازیت میں مبتلا کردیا ہے٭٭٭
=======================