کراچی:بھینس کالونی میں بھوسی ٹکڑے کھانے 149 ہلاک ہو گئے ،ڈیری فارمر مالکان کا کروڑوں کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے،شاکر عمر گجر

کراچی ( رپورٹ ابو مناص میاں )زہریلا چارہ کھانے سے بھینس کالونی 149 مویشی بھی سلاٹر ہوگئے جن میں سے 114بڑے مویشی اور چھوٹے 35بچھڑوں کی تعداد ہے جس کے بعد مویشیوں کی اموات 149 ہوگئی ہے
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دونوں بھینس کالونی میں بھوسی ٹکڑوں میں زہریلا مواد ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی149 بھینس اور بچھڑے ہلاک ہو گئے جن میں سے شاہد بھیا نامی ڈیری فارمر کے باقی باڑے مالکان کی کروڑوں ۔سے کالونی میں بھوسی ٹکڑوں میں زہریلا مواد ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی بھینس ہلاک ہو ہیں باڑے مالکان کی کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا زرائع کے مطابق بھینس کالونی
زہریلا بھوسی ٹکڑا کھانے سے بھینس کالونی کے 2 ڈیری فارم میں سے114 بھینسیں مویشی ہلاک ہو گئی تھیں پاکستان ڈیری فارمز کے صدرشاکر عمر گجر کے مطابق آوٹ بریک شبیر سیٹھار اور شاہد بھیا نامی ڈیری فارمرز کے باڑے میں آیا مزید 300 بھینس و گائے متاثر ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیواسٹاک سندھ بھی پنجاب حکومت کی طرح صوبے میں بھوسی ٹکڑے کھلانے پر پابندی عائد کرے ہے دیگر صوبوں میں بھی پابندی عائد کی جائے؛شاکر عمر گجر نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ چارے اور فیڈ پر پابندی عائد کی جائے فیڈ ملز کو لائسنس جاری کئے جائیں اور ڈیری فارمرز کے ہونے والے نقصان کا فوری طور پر ازالہ کرایا جائے۔شاکر عمر گجر نے کہا کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
============