سندھ میں بلدیاتی نظام کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔احمدندیم اعوان سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ مقامی حکومتوں کے قیام سے شہریوں کے مسائل سے آسانی سے نمٹا جا سکتا ہے۔اللہ اکبرتحریک کراچی

کراچی (رپورٹ نور احمد عباسی )

اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔سندھ کابینہ کا مزید 90 روز کی تاخیر سے الیکشن کروانے کی منظوری قابل مذمت اور تشویشناک ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلا تاخیر بلدیاتی انتخابات کروانے کے حکم پر صوبائی حکومت رکاوٹ بن رہی ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے کہنے پر چل رہا ہے۔ قانون کی رو سے 120روز میں الیکشن کروائے جانے چاہیے تھے، لیکن بلدیاتی حکومتوں کو ختم ہوئے دو سال ہوگئے ہیں، اس کے باوجود الیکشن کے انعقاد میں تاخیری حربے اپنائے جا رہے ہیں۔ کراچی میں بلدیاتی الیکشن باربار ملتوی کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔کراچی جتنا بڑا شہر ہے اس کے مسائل بھی اتنے ہی زیادہ ہیں۔جن کا صوبائی اور وفاقی حکومتیں تدارک نہیں کر پارہیں۔ کبھی مون سون کی بارشوں کا بہانہ بناکر تو کبھی سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کو جواز بنا کرالیکشن ملتوی کردیے جاتے ہیں۔ اگر صوبے میں بالخصوص کراچی میں صورتحال کی خرابی کا اتنا ہی خدشہ موجود ہے توسندھ پولیس کے ہزاروں اہلکار اسلام آباد کیوں بھیجے گئے؟ مقامی حکومتوں کے قیام سے شہریوں کے مسائل سے آسانی سے نمٹا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں مقامی حکومتوں کا نظام ہی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کارگر ثابت ہوا ہے۔ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کا جلد انعقاد یقینی بنائیں۔
جاری کردہ
میڈیا سیل اللہ اکبر تحریک، کراچی ڈویژن سلیم الیاس:03118973908 محمد افضل 03052572723