سندھ فورڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد چانڈیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، بیکریوں، پکوان سینٹرز، مٹھائی کی دوکانوں اور ڈیری شاپس پر چھاپے مارے اس دوران ایک بیکری کی دونوں برانچوں میں زائد المعیاد مشروبات کی موجودگی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا

میرپورخاص == تحسین احمد خان === سندھ فورڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد چانڈیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، بیکریوں، پکوان سینٹرز، مٹھائی کی دوکانوں اور ڈیری شاپس پر چھاپے مارے اس دوران ایک بیکری کی دونوں برانچوں میں زائد المعیاد مشروبات کی موجودگی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور ہوٹلوں، بیکریوں، پکوان سینٹرز، مٹھائی کی دوکانوں اور ڈیری شاپس کے مالکان کو صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور انہیں پابند کیا کہ وہ زائد المعیاد اشیاء کو الگ رکھا جائے تا زائد المعیاد اشیاء کو تلف کر دیا جائے جبکہ ہوٹل مالکان کو ہدایت کھانا بنانے کے دوران اجینوموتو سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ لائسنس کی مد میں 22 ہزار
چھ سو روپے وصول کئے جبکہ فوڈ لائسنس کی مد میں 62 ہزار 150 روپے کے چالان بھی جاری کئے٭٭

=======================