اسحاق ڈار کو کامیابیوں سے روکنے کے لیے مخالفین کی جانب سے نئی بارودی سرنگیں تیار ، ملازمین کو عدم تعاون تحریک اور کام چھوڑ ہڑتال کی جانب لے جانے کی کوشش ، عالمی اداروں کو افسران کے خلاف خطوط لکھنے کا فیصلہ ، مقصد حکومتی فیصلوں کو متنازعہ بنانا اور عالمی اداروں کا اعتماد متزلزل کرنا ہے ۔ اتحادی حکومت کو فوری طور پر جو ابی حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی

اسحاق ڈار کو کامیابیوں سے روکنے کے لیے مخالفین کی جانب سے نئی بارودی سرنگیں تیار ، ملازمین کو عدم تعاون تحریک اور کام چھوڑ ہڑتال کی جانب لے جانے کی کوشش ، عالمی اداروں کو افسران کے خلاف خطوط لکھنے کا فیصلہ ، مقصد حکومتی فیصلوں کو متنازعہ بنانا اور عالمی اداروں کا اعتماد متزلزل کرنا ہے ۔ اتحادی حکومت کو فوری طور پر جو بھی حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی ، اکیلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم سیاسی مخالفین کی پے در پے سازشوں اور حملوں کا مقابلہ نہیں کرسکے گی وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں کے بھرپور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا سازشی عناصر کے خلاف قانون کی عمل داری ثابت کرنی ہوگی غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا مزید وقت ضائع کرنا نقصان دہ ہوگا معاشی ماہرین آنے والی مشکلات اور چیلنجوں سے خبردار کر چکے ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انتظامی نرمی دکھائی تو اسحاق ڈار کی ساری کوششوں پر پانی پھر سکتا ہے ۔
========================
انوکھی مثال، وفاقی بیوروکریسی کے افسران کی مطالبات منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال
11 نومبر ، 2022
اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی بیوروکریسی میں انوکھی مثال رقم ہوئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں پہلی بار گریڈ 17 سے 21 کے افسران نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کی طرز پر گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا جا رہا ہے لیکن اکانومسٹ گروپ کے افسران کو مذکورہ الاؤنس سے محروم رکھا گیا ہے، جس کے باعث وزارت خزانہ اور پلاننگ کمیشن میں بڑی تعداد میں تعینات اکانومسٹ گروپ کے افسران گزشتہ روز قلم چھوڑ ہڑتال کے بعد دفاتر سے باہر آ گئے اور دن بھر سراپا احتجاج رہے۔
https://e.jang.com.pk/detail/285956
===========================================
فیصل شاہکار 14 روزہ رخصت پر چلے گئے، کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا
11 نومبر ، 2022
لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹر سے )آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار عمرہ ادائیگی کیلئے 14 روزہ رخصت پر چلے گئے ،پنجاب حکومت نے ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب کنور شاہ رخ کو 23 نومبر تک آئی جی پنجاب پولیس کے عہدہ کا اضافی چارج دے دیا ۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی 14 روز کی رخصت لی ہے محکمہ سروسز نے آئی جی پنجاب کی چھٹی کی سمری وزیراعلی پنجاب کو بھیج دی ۔قبل ازیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب میں کام کرنے سے معذرت کرچکے ہیں اور پنجاب حکومت بھی وفاق کو آئی جی پنجاب کی تبدیلی کیلئے خط لکھ چکی ہے۔کرائم رپورٹر کے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب کو بھی مجبور کیا گیا کہ وہ چھٹی پر چلے جائیں تاکہ اس اسامی کا عارضی اضافی چارج کسی دوسرے آفیسر کو دیا جاسکے ،فیصل شاہکار کافی عرصہ سے عمرہ پر جانا چاہتے تھے لیکن صوبے کے حالات کے باعث وہ اپنا پروگرام موخر کرتے آ رہے تھے
https://e.jang.com.pk/detail/285958
===================================
ی ٹی آئی کا اقوام متحدہ کو آئی جی پنجاب کو ایڈوائزر نہ رکھنے کیلئے خط لکھنےکا فیصلہ
11 نومبر ، 2022
اسلام آباد (جنگ نیوز)تحریک انصاف نے اقوام متحدہ کو آئی جی پنجاب کو بطور ایڈوائزر نہ رکھنےکے لیے خط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو خط بھیج رہے ہیں کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو اپنے ایڈوائزر کے طور پر نہ لیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خراب چوائس ہے، جو شخص اپنے ملک میں سابق وزیر اعظم کو سکیورٹی نہیں دے سکا وہ اقوام متحدہ کو کیا ایڈوائس دےگا۔
https://e.jang.com.pk/detail/285959
======================================

چوری کا الزام، جاپان میں پاکستانی خاتون افسر گرفتار، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ردا نور کو معطل کردیا
11 نومبر ، 2022
اسلام آ با د ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رٹسو میکن ایشیا پیسفک یو نیو رسٹی جا پان میں میکسٹ سکالر شپ پر زیر تعلیم سیکشن افسر وزارت خزانہ ردا نور کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔ ان کی معطلی کا با ضا بطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیا گیا ہے ۔ ذ رائع کے مطابق ردا نور کو جاپانی پولیس نے چوری کے واقعات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے۔ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پاکستانی سفارتخانہ ان کی رہائی کیلئے کو شش کر رہا ہے اور ایک وکیل کی خدمات بھی ہائر کی گئی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس ( ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن ) رول 2020کے تحت ردا نور کو گرفتاری کی تاریخ سے معطل کیا ہے۔وہ ای ایم جی کی گریڈ18 کی افسر ہیں۔
https://e.jang.com.pk/detail/285946
======================================
کاسمیٹک سیکٹر میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
11 نومبر ، 2022
اسلام آباد (تنویر ہاشمی) ایف بی آرنے کاسمیٹک سیکٹر میں کروڑوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، ڈائریکٹریٹ جنرل اینٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے بائیو آملہ شیمپو اور ہیئر آئل بنانے والی فارول کاسمیٹکس نامی کمپنی کا متعلقہ ریجنل ٹیکس دفاتر سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے کمپنی کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل ہے مگر اس کے باوجود دوسرے صوبوں سے وائنڈرز کو آوٹ سورس کرکے اسی برانڈ کی مصنوعات تیار کرکے فروخت کی جا رہی ہیں ، دستیاب دستاویز کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل اینٹلی جننس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ابتدائی انکوائری کےمطابق فارول کاسمیٹکس تین مختلف سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کے ذریعے ریجنل ٹیکس آفس پشاور اور ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں کام کررہی ہے
https://e.jang.com.pk/detail/285957
===================================
یف بی آر، عالمی بینک کا اصلاحاتی ایجنڈا جاری رکھنے پر اتفاق
11 نومبر ، 2022
اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )یف بی آر اور عالمی بینک نےریونیو کے اضافے کے پروگرام کے تحت تمام مطلوبہ نتائج کے حصول تک اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے ،جبکہ عالمی بنک نے پاکستان میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔عالمی بنک نےپاکستان ریزز ریونیو پروگرام میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور عالمی بنک کے کنٹری ڈائر یکٹر ناجے بن حسین کے درمیان جمعرات کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی۔
==============================
وفاقی بیوروکریسی کے کئی افسران کے تقرر و تبادلے
11 نومبر ، 2022
اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی بیوروکریسی کے کئی افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21کے افسر اور سینئر ای ڈی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی محمد بلال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم دفتر (پبلک) طاہر محمود قریشی کا تبادلہ کر کےسیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19کے طاہر محمود قریشی کو رواں ماہ 3نومبر سے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا دیا گیا ہے، دریں اثناء سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری منصور احمد کا وزارتِ ریاست و سرحدی امور سے خزانہ ڈویژن، آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کی سیکشن افسر مہوش ریاض کا خزانہ ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن اور سیکشن افسر مہوش ریاض کا خزانہ ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ویڈ لاک پالیسی کے تحت وفاقی حکومت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات محکمہٴ صحت پنجاب حکومت کی ڈینٹل سرجن (گریڈ 17) اسسٹنٹ ڈائریکٹر قومی صحت ڈویژن ڈاکٹر سحر عالمگیر کا تبادلہ کر کے ڈاکٹر سحر عالمگیر کو 19 فروری 2024 تک سیکشن افسر قومی صحت ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کی سیکشن افسر مواصلات ڈویژن نائلہ کنول سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ تجارت اور آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے سیکشن افسر وزارتِ تجارت ثناء اللہ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ تجارت تعینات کر دیئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔
========================================
پاکستان میں 5Gجولائی 2023 ء تک لانچ کردیا جائے گا، امین الحق
11 نومبر ، 2022
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرآئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ، جولائی 2023 ء تک پاکستان میں 5G لاؤنچ کر دیا جائے گا۔آئی ٹی انڈسٹریز اور جامعات کے باہمی اشتراک سے مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ کیرئیر فیسٹ2022ء کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔کیرئیر فیسٹ میں ملک کی نامور کمپنیز کے 30 سے زائد اسٹالز لگائے گئے تھے جوطلباوطالبات ودیگر کی توجہ کامرکز بنے رہے۔
===========================
اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کار پر اعتماد، زبردست سرگرمی، 636 پوائنٹس کا اضافہ
11 نومبر ، 2022
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،چین اور سعودی عرب کی جانب سے13 ارب ڈالر کے پیکیج کے بعد ورلڈ بینک کی جانب سے 500ملین ڈالر کی منظوری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث سرمایہ کار پر اعتماد ، جمعرات کو زبردست سرگرمی کی وجہ سےتیزی کی بڑی لہر،کے ایس ای100انڈیکس میں 636 پوائنٹس کا اضافہ،64.91 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 79 ارب 44 کروڑ 56 لاکھ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم میں بھی 23.82فیصد کی کمی ،سیاسی محاذ پر بے یقنی میں کمی ، ورلڈ بینک سے قرض کی منظوری ،چین اور سعودی عرب کے پیکج اور ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی جیسی خبروں کے باعث جمعرات کو بڑے پیمانے پر خرید و فروخت دیکھنے میں آئی ،خریداری میں اضافے کے باعث جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز ہی تیزی پر ہواجس کے بعد دن بھر تیزی کا یہ رحجان برقرار رہا۔
======================