ورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں سالانہ سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں سالانہ سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں فزکس ،کیمسڑی،بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس ،سائیکالوجی،ہسٹری،ہوم اکنامکس اور فائن آرٹس کی طالبات نے مجموعی طور پر ایک سو سے زائد مختلف پروجیکٹس ڈسپلے کیے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ھائر ایجوکیشن مس نورین تھیں جبکہ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ،وائس پرنسپل مسز شاہینہ ،ڈاکٹر شہناز ،ڈاکٹر عاصمہ راشد، ڈاکٹر سعدیہ نور،مسز سمیعہ ،مسز عائشہ ،مسز شازیہ ،مسز خدیجہ ،مسز پھول زہرا ،مس اقرا ،مسز آمنہ ،مسز عاصمہ ،مسز نوشین ،مسز عنبرین اور مسز سعدیہ ،مسز عامرہ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طالبات موجود تھیں ۔طالبات نے زندگی کے مختلف موضوعات پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فن پاروں اور پروجیکٹس کے ذریعے اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔نمائش میں منصفین کے فرائض مسز نگہت ،مسز نجمہ،مس حنا ربانی اور آ غا مزمل نے سر انجام دیے۔ تقریب کے آ خر میں نمائش کے پروجیکٹس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔