پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی 35ویں دوسالہ کانفرنس اور تیسری پاک چائینہ میڈکانگ 13-11 نومبر 2022لاہور میں منعقد ہو رہی ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی 35ویں دوسالہ کانفرنس اور تیسری پاک چائینہ میڈکانگ 13-11 نومبر 2022لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔
پی ایم اے سائنس اور تحقیق میں ڈاکٹر اور عوام کے حقوق کے ساتھ ساتھ ہمیشہ بھرپور کردار ادا کرتی آئی ہے۔ پی ایم اے اس کانفرنس سے پہلے 18پری کانفرنس ورکشاپس کا انعقاد کر چکی ہے جس سے ڈاکٹر صاحبان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیمینار ہال سے پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھاکہ کانفرنس کا اہم ترین جزو عالمی تنظیموں کی شمولیت ہے جس میں ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن، کنفیڈریشن آف ایشین میڈیکل ایسوسی ایشنز، چائنیز میڈیکل ایسوسی ایشن شامل لیں۔ کانفرنس کا انعقاد ہائبرڈ سسٹم ہو گا جس میں جدید کمیونیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے چین سے سائنسی ماہرین اور ملک بھر سے نامور سکالرز اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔ اس کانفرنس میں کل 14سیشنز ہونگے اور ہر سیشن میں 08 سائنسی مقالے پڑھے جائیں گے۔
سائنسی پروگرام کے ساتھ ساتھ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی انتخابات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران پروفیسر شاہد ملک، جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور ,ڈاکٹر ارم شہزادی، نائب صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان، نائب صدر پی ایم اے لاہور
ڈاکٹر واجد علی،فنانس سیکریٹری پی ایم اے لاہور ڈاکٹر بشری حق، جائنٹ سیکریٹری پی ایم اے لاہور بھی موجود تھے.