ٹی 20 سیمی فائنل، پاکستان ٹیم سڈنی پہنچ گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے قومی اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گیا۔

سڈنی ایئر پورٹ پر بھی فینز نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس سے قبل سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں اور آٹو گراف لیے۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی میں آرام کے بعد قومی ٹیم کل پریکٹس سیشن شروع کر دے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 نومبر (بدھ) کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے میدان میں 10 نومبر (جمعرات) کو مدِ مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔