ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹرز میرپورخاص میں گھوٹکی واقعے میں شہید پولیس افسر سب انسپکٹر دین محمد لغاری کی نماز جنازہ ادا

میرپورخاص == تحسین احمد خان ==ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹرز میرپورخاص میں گھوٹکی واقعے میں شہید پولیس افسر سب انسپکٹر دین محمد لغاری کی نماز جنازہ ادا تفصیلات کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرز میرپورخاص میں گھوٹکی واقعے میں شہید ہونے والے پولیس افسر سب انسپکٹر دین محمد لغاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی میرپورخاص جناب ذولفقار علی مھر، ایس ایس پی میرپورخاص جناب کیپٹن (ر) اسد علی چودھری، ایس پی مٹھی عابد علی بلوچ سمیت سیاسی سماجی شخصیت، میڈیا پرسن، تاجر برادری ضلع میرپورخاص کے تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز دیگر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی اس موقع پر شہید پولیس افسر کو ڈسٹرکٹ پولیس کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
واضع رہے کہ شہید پولیس افسر گزشتہ شب گھوٹکی کے کچے کے علائقے رائونتی میں ڈاکوؤں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت تدفین کے لئے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔
شہید کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بورجی تعلقہ شجاع آباد ضلع میرپورخاص میں کی جائے گی