ہیرا آباد نیم والی گلی میں مدرسہ ضیاءالقرآن کے سامنے گندا پانی جمع ہونے کی وجہ ماحول تعفن زدہ مچھر کی افزائش میں اضافہ

میرپورخاص == تحسین احمد خان === ہیرا آباد نیم والی گلی میں مدرسہ ضیاءالقرآن کے سامنے گندا پانی جمع ہونے کی وجہ ماحول تعفن زدہ مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ بھی لاحق ہے جس میں ڈینگی اور ملیریا سرفہرست ہیں جبکہ مدرسے کے طلباء،نمازی و علاقہ مکیں کو بھی کافی دشواری کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس گندے پانی کو جمع ہوئے ایک ہفتہ سے زیادہ ہوگیا ہے علاقہ مکینوں نے میونسپل کمشنر شفیق شاہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کرواکے علاقہ مکینوں کی اس اذیت سے جان چھڑائی جائے