وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے بیان لیک کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی

تھانے کے تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے ، موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔چودھری پرویزالٰہی

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کا بیان لیک ہونے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم

تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں۔۔چودھری پرویزالٰہی کی آئی جی پنجاب کو ہدایت

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس


اجلاس میں فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا گیا

انسپکٹر جنرل پولیس، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،
شفقت محمود، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، اختر ملک،میاں محمودالرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت
==========================